قائدِ جمعیۃ حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا کراچی میں میڈیا سے گفتگو تحریری صورت میں 24 دسمبر 2021


 قائدِ جمعیۃ حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا کراچی میں میڈیا سے گفتگو تحریری صورت میں

24 دسمبر 2021

مولانا راشد محمود سومرو صاحب

بسم اللہ الرحمن الرحیم

سب سے پہلے تو میں میڈیا کے تمام دوستو کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 23 مارچ 2022 پی ڈی ایم جماعتوں کی طرف سے اسلام آباد میں مہنگائی مارچ کے حوالے سے آج یہاں صوبائی کنوینر پی ڈی ایم سندھ راشد محمود سومرو کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔ صاحبزادہ محمد اویس نورانی صاحب کی میزبانی میں، جس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے صوبائی قائدین نے شرکت کی۔ آج کے اجلاس میں سربراہ پی ڈی ایم حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب نے خصوصی شرکت فرمائی۔ آج کے اجلاس میں عمران خان کی نااہلی اور نالائقی کی سبب ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مہنگائی مارچ کو ناگزیر قرار دیا گیا۔ آج کے اجلاس نے مرکزی فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے خوش آمدید کہا، آج کے اجلاس میں صوبائی کنوینر راشد محمود سومرو کی سربراہی میں ایک کمیٹی مقرر کی گئی جس میں تمام جماعتوں کے صوبائی قائدین شریک ہوں گے۔ جو کمیٹی تشہیری مہم، روٹ، کارواں اور دیگر معاملات طے کرے گی۔ آج کے اجلاس میں یہ عزم کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمٰن صاحب کی صدارت میں عمران خان کو گھر بھیجنے اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔ اور پی ڈی ایم کی فلیٹ فارم سے عوام کو ان کے حقوق دلانے تک آگے بڑھتے رہیں گے۔ اور اس تحریک کو مذید آگے بڑھاتے رہیں گے۔ میں میڈیا کے تمام ساتھیوں کا صاحبزادہ محمد اویس نورانی صاحب کی طرف سے اور اپنی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ یہاں تشریف لائے۔ میں درخواست کروں گا پی ڈی ایم کے مرکزی سربراہ حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کی خدمت میں کہ وہ میڈیا کے ساتھیوں سے مخاطب ہو، مزید آج کے اجلاس میں جو فیصلے ہوئے آپ کو آگاہ فرمائے۔

بسمہ اللہ الرحمن الرحیم

نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم

آج یہاں شاہ اویس نورانی صاحب کی میزبانی میں صوبہ سندھ کی پی ڈی ایم کا اجلاس ہوا، اور مجھے بھی سعادت ملی کہ میں خود بھی اس میں شریک ہوسکا۔  ان شاء اللہ العزیز 23 مارچ کو مہنگائی مارچ اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگا،  ان شاء اللہ 23 مارچ کو وہاں پہنچے گا۔ اور ملک کے گوشے گوشے سے عوام وطن کے ساتھ ایک وفاداری کے نئے عزم اور ولولے کو لے کر اسلام آباد پہنچے گے۔ اور  ان شاء اللہ العزیز یہ ملک کو نااہل اور ناجائز حکمرانوں سے نجات کا دن ہوگا۔ اللہ تعالی ہماری مدد فرمائے۔

واخر دعوان ان لحمد للہ رب العالمین

صحافی کے سوال پر جواب

دیکھیے میں ایک بات بڑی وضاحت کے ساتھ کرنا چاہتا ہوں، ہمیں یقیناً 2018 کے الیکشن کے حوالے سے اسٹبلشمنٹ سے شکایت رہی ہے، اور آج جب ان کی مداخلت اس بلدیاتی الیکشن میں نہیں ہے اور ہم اس کو Appreciate بھی کرتے ہیں، تو آپ نے نتائج دیکھ لیے کہ عوام کی اصل رائے کیا ہے۔ ایک نمائشی رائے جو 2018 میں اٹھائی گئی تھی اور قوم پر ایک ناجائز حکومت مسلط کی گئی تھی، اور آج آپ نے دیکھا یہ کریڈٹ پورے پی ڈی ایم کو جاتا ہے کہ ان جماعتوں کی مسلسل جدوجہد نے اور کارکنوں کی کاوشوں نے اور عوام کے ان کے ساتھ بھرپور شراکت نے آج یہ حوصلہ افزا نتائج ہمیں کے پی کے میں دیے ہیں۔ یہ ابتدا ہے اور  ان شاء اللہ انجام بھی اسی طرح حوصلہ افزا ہوگا

صحافی کے سوال پر جواب

مجھے آپ یہ بتادے کہ یہ کون کہتا ہے کسی کو، یہ کون ہے جو کہتا ہے کہ او فارمولہ بنالے، صاف صاف کہے نا، ابہام کے ساتھ سوال کروگے تو یہ مناسب نہیں لگتا، سنجیدہ گفتگو اس پہ نہیں ہوسکتی۔

صحافی کے سوال پر جواب

23 مارچ پریڈ کے حوالے سے قائد نے کہا کہ وہ ظہر تک ختم ہوجاتی ہے اور ہم عصر یا مغرب تک پہنچے گے  ان شاء اللہ

اور میرے خیال میں اگر کوئی سوال اور نہیں ہے تو خدا حافظ مہربانی۔

ضبط تحریر: #سہیل_سہراب

ممبر ٹیم جے یو آئی سوات

#TeamJuiSwat ۔

0/Post a Comment/Comments