مانسہرہ حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا پیغام جمعیت کنونشن ایڈن مارکی شادی ہال میں خطاب تحریری صورت میں
15 جنوری 2022
خطبہ مسنونہ کے بعد
جناب صدر محترم، حضرات علمائے کرام، سرزمین ہزارہ کے انتہائی معزز حضرات، میرے بزرگوں، دوستو اور بھائیو! آج کی یہ تقریب ایک ایسے موقع پر منعقد کی جارہی ہے جب پورے ملک کے عوام میں ایک اضطراب ہے۔ اِس صوبے کی عوام کی ایک رائے بلدیاتی انتخابات میں منظر عام پہ آچکی ہے۔ یہ عوام کی وہ رائے ہے جب طاقتور قوتیں ذرا پیچھے ہٹ گئی، طاقتور قوتیں ذرا غیر جانبدار ہوگئی، تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا، یہ صوبہ جمعیت علماء اسلام کا ہے اور یہاں پر بیرونی ایجنٹ ان شاء اللّٰہ آئندہ حکومت نہیں کرسکیں گے۔
میرے محترم دوستو! میں سب سے پہلے خطہ ہزارہ کے اُن سپوتوں کو، ان اکابرین کو، قوم و قبیلے کے بڑوں کو جو آج جمعیت علماء اسلام میں شامل ہوئے ہیں، اُن کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللّٰہ تعالی اُن کے اِس فیصلے کو جمعیت علماء اسلام کی تقویت کا سبب اور ذریعہ بنائے اور اللّٰہ تعالی اپنے رضا کا سبب اور ذریعہ بنائے۔
میرے محترم دوستو! جمعیت علماء اسلام ایک نظریاتی جماعت ہے، سو سالہ اِس کی تاریخ اور عمر مکمل ہوچکی ہے۔ ١٩١٩ میں علماء کا یہ پلیٹ فارم اِس لیے معرض وجود میں لایا گیا تھا تاکہ مملکتی زندگی میں، قومی اور ملّی زندگی میں قرآن و سنت کی روشنی میں قوم کی رہنمائی کی جاسکے۔ انفرادی مسئلے میں تو ایک فرد عالم کی رائے بھی حجت ہوتی ہے، کسی کو نماز میں غلطی ہوگئی، روزے میں غلطی ہوگئی، زکوٰۃ کے مسئلے میں، نکاح طلاق کے مسئلے میں، میراث کے مسئلے میں، تو ہم مدرسہ کے مفتی صاحب کے پاس جاتے ہیں، گاؤں کے مولوی کے پاس جاتے ہیں، استاد کے پاس جاتے ہیں کہ مولوی صاحب مجھے تو یہ مسئلہ واضح نہیں ہے یا میں نے کیا کرنا ہے، میری رہنمائی فرمائیے، تو اُس کی رہنمائی میں ایک فرد عالم اپنی رائے دیتا ہے اور اُس کی رہنمائی کردیتا ہے۔ لیکن قوم کے اجتماعی معاملات میں ایک فرد عالم کی رائے کافی نہیں ہے اِس کے لیے باقاعدہ اِس بات کا انتظام کیا گیا کہ علماء کا ایک فورم ہونا چاہیے جہاں قرآن و سنت کی روشنی میں قوم کی اجتماعی زندگی میں اُن کی رہنمائی کی جاسکے۔ حضرت شیخ الہند رحمہ اللّٰہ نے اِس کا آغاز کیا اور جس خلوص دل کے ساتھ اِس سفر کی بنیاد رکھی گئی، آج اسی خلوص کی برکت ہے کہ پاکستان میں آج جمعیت علماء کو قوم کی اور عوام کی حمایت اور اُس کا بھرپور اعتماد حاصل ہے۔
میرے محترم دوستو! جب ہم قوم کی بات کرتے ہیں، ملک و ملت کی بات کرتے ہیں تو دو چیزیں بہت اہم ہوتی ہے پہلی بات امن اور دوسری بات معیشت، امن بہت چھوٹا لفظ ہے تین حروف کا لفظ، لیکن یہ تمام تر انسانی حقوق کا احاطہ کرتا ہے، اور تمام تر انسانی حقوق کے تحفظ کا نام امن ہے۔ اور انسانی حقوق انسان کے تین چیزوں کے گرد گھومتے ہیں انسان کی جان، انسان کا مال انسان کی عزت و آبرو، اور دنیا میں جتنے قوانین بنتے ہیں وہ اِن تین دائروں کے اندر گھومتے ہیں۔ اللّٰہ رب العزت نے جو ہمیں نظام عطاء کیا ہے ظاہر ہے کہ اللّٰہ کے دیے ہوئے نظام کو نافذ کرنا، اِس کے لیے بنیادی چیز تو اللّٰہ کی بندگی، عبدیت و دیانت، یہ اولین چیز ہے جس کا تعلق افراد کے ساتھ ہے ”وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ “ میں نے انس و جن کو صرف اپنے عبادت کے لیے پیدا کیا ہے، ” وَمَآ أُمِرُوٓاْ إِلَّا لِيَعْبُدُواْ ٱللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ ٱلدِّينَ حُنَفَآءَ وَيُقِيمُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَيُؤْتُواْ ٱلزَّكَوٰةَ ۚ وَذَٰلِكَ دِينُ ٱلْقَيِّمَةِ “ عبادت و دیانت یہ ابتدائی کرائٹیریا ہے، ابتدائی استعداد ہے۔ اب اِس کے بعد اللّٰہ نے آپ کو ایک کامل اور مکمل دین عطاء کیا ہے ”اَلْیوْمَ أَکمَلْتُ لَکمْ دینَکمْ“ تو ایک تو اللّٰہ رب العزت نے اپنے دین کے کامل ہونے کا اعلان کردیا اور پھر فرمایا
”وَ أَتْمَمْتُ عَلَیکُمْ نِعْمَتی“ اتمام نعمت کی خارجی و ظاہری تعبیر کیا ہوگی، ہمارے علماء ہمیں بتاتے ہیں کہ اتمام نعمت کا نام ایک کامل مکمل دین کے اقتدار کا نام ہے، اِس کی حاکمیت کا نام ہے۔ اگر اسلام ہے اور اِس کی حاکمیت نہیں تو پھر اِس کی افادیت لوگوں تک نہیں پہنچ سکے گی، تو اقتدار تک لانے کے لیے راستہ سیاست کا ہے۔ اب ہمارے جیسے ملکوں میں جہاں زیادہ تر انگریز کا فلسفہ چلتا ہے، اور جب انگریز ہم پر قابض تھا اور جب ہم انگریز کی کالونی تھے تو اُس نے سیاست کو ایک دنیا کی کاروبار کی طرح متعارف کرایا، اور سیاست اُنہی کا حق ہے جو دنیادار ہے، جو جاگیردار ہیں، دین دار آدمی کا سیاست سے کیا تعلق، مولوی صاحب سے کہا کرتے ہیں نا آپ تو بڑے شریف بندے ہے آپ سیاست کیوں کرتے ہیں، تو اِس معنی یہ کہ جو سیاست کرتے ہیں وہ بدمعاش ہوگا۔ سیاست ایک مقدس لفظ ہے جس کے بغیر دین کا مکمل ہونا ممکن نہیں ہے، انبیاء کا وظیفہ ہے۔ اور اللّٰہ رب العزت نے جناب رسول اللّٰہﷺ کو دین ابراہیمی کے پیروی کرنے کا حکم دیا ہے ”ان اتبع ملة ابراهيم حنيفا“ اب ملت ابراہیم، اِس کی اطاعت کا حکم دینا، ظاہر ہے کہ دین ابراہیمی عالمگیر تھا ”اِنِّیْ جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ اِمَامًاؕ“ اللّٰہ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو فرمایا کہ میں تمہیں پوری انسانیت کا امام بنانے والا ہوں، جنانچہ ساری انسانیت کے امام بننے کے بعد وہ پیغمبر جس نے ساری زندگی بتوں کے خلاف جنگ لڑی، شرک کے خلاف جنگ لڑی، اللہ کی وحدانیت کی بات کرتے رہے، بندے اور رب کے درمیان تعلق بناتے رہے اور یہی اُن کی تبلیغ ہوتی تھی، لیکن جب مقام امامت پر فائز ہوئے اب آپ کی گفتگو کا انداز تبدیل ہوگیا اور اب آپ اللّٰہ سے کہتے ہیں ”وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهٖمُ رَبِّ اجْعَلْ هٰذَا بَلَدًا اٰمِنًا وَّ ارْزُقْ اَهْلَهٗ مِنَ الثَّمَرٰتِ مَنْ اٰمَنَ مِنْهُمْ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِؕ“ اب اللّٰہ سے امن مانگتے ہیں، اور اللّٰہ سے خوشحال معیشت مانگتے ہیں، اور صرف اللّٰہ اور یوم آخرت پر ایمان لانے والوں کے لیے مانگتے ہیں، اللّٰہ نے فرمایا ” قَالَ وَ مَنْ كَفَرَ فَاُمَتِّعُهٗ قَلِیْلً“ میں دنیا کی زندگی میں تو کافر کے لیے، تمام انسانیت کے لیے یہ امن اور خوشحال معیشت کا پیغام لے کر آیا۔ اب ظاہر کہ جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کا دین اور آپ کا نظام تمام انسانیت کے لیے، اور آپ بھی پورے انسانیت کے امام، اور جناب رسول اللّٰہﷺ کو آپ کے پیروی کا حکم، ملت ابراہیمی پر چلنے والے آخری پیغمبر، وہ بھی ” قُلۡ يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اِنِّىۡ رَسُوۡلُ اللّٰهِ اِلَيۡكُمۡ جَمِيۡعَاْ“ تمام انسانیت کو بتادو کہ میں تم سب کی طرف اللّٰہ کا پیغمبر بناکر بھیجا گیا۔ اب آپ کی نبوت بھی عالمگیر، آپ کا پیغام بھی عالمگیر، ایسے عالمگیر نظام رکھنے والے پیغمبر کو جو اُمت عطا کی گئی ” كُنْتُمْ خَیْرَ اُمَّةٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ“ ایسی امت، سب سے بہترین اُمت جو ساری انسانیت کی طرف بھیجی گئی ہے۔ اب اِس انسانیت کی طرف سارے دین کو پھیلانا اور بھیجنا، اِس میں اقتدار کا تصور ہے، اللّٰہ تعالیٰ نے قرآن میں دعوت کا لفظ بھی استعمال کیا ہے، اللّٰہ تعالی نے قرآن میں وعظ کا لفظ بھی استعمال کیا ہے، نصیحت کا لفظ بھی شریعت میں استعمال ہوا ہے، لیکن اِس مقام پر أمر بالمعروف اور النهي عن المنكر کا لفظ استعمال ہورہا ہے۔ سو أمر، علمائے کرام جانتے ہیں أمر کو چاہتا ہے، امیر کو چاہتا ہے، نہی نہیں کوچاہتا ہے، کون برائی کو روک سکتا ہے، سب سے پہلا کام صاحب اقتدار کا ہے۔ تو ہماری بدقسمتی ہے جہاں پر حکمران اور صاحب اقتدار کو اللّٰہ برائیاں روکنے کا حکم دیتا ہے اور یہی ذمہ داری اُس کو عطا کرتا ہے وہاں ہمارے ہاں بدقسمتی سے برائیوں کا جڑ وہ حکمران ہوا کرتے ہیں، اور جب برائیوں کا جڑ ہمارے حکمران ہیں پھر ایسے حکمرانوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا پھر قوم کا فریضہ بن جاتا ہے۔
یہ وہ راستے ہیں جو اللّٰہ رب العزت نے ہمیں عطا کی ہے ” الَّذِينَ إِنْ مَكَّنَّاهُمْ فِي الْأَرْضِ أَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ وَأَمَرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَنَهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ“ اور وہ لوگ جن کو زمین میں اقتدار عطا کیا پھر اُنہوں نے نماز قائم کی اور زکوٰۃ ادا کی، اچھے کاموں کا حکم دیا اور برے کاموں سے روکا، سراہت کے ساتھ اللّٰہ تعالیٰ فرماتے ہیں چوں کہ اقتدار دیا گیا۔ اور ظاہر ہے جہاں عبادت کی ضرورت ہے وہ بنیادی چیز ہے، پھر اجتماعی طور پر سیاست و اقتدار اور جب مملکت کے اندر وہ نظام برپا ہو جائے تو پھر اُس کے لیے ایک دفاعی قوت بھی ہونی چاہیے جس کو آج کی دور میں ہم اپنی فوج کہتے ہیں تاکہ اُس کا تحفظ کیا جاسکے، اُس کے سرحدات کا تحفظ ہوسکے ” وَأَعِدُّواْ لَهُم مَّا ٱسْتَطَعْتُم مِّن قُوَّةٍۢ وَمِن رِّبَاطِ ٱلْخَيْلِ تُرْهِبُونَ بِهِۦ عَدُوَّ ٱللَّهِ وَعَدُوَّكُمْ“ پھر دشمن کے مقابلے میں جتنا آپ سے ہوسکے اتنا آپ بڑھاو، تو اسلحے کی طاقت بھی بڑھانی ہے، فوج کی طاقت بھی بڑھانی ہے، ایٹمی طاقت بھی بننا ہے۔ آج اگر امریکہ کہتا ہے اور اُس کے مغربی اتحادی کہتے ہیں کہ انسانی حقوق کے کوئی سرحدات نہیں اور جہاں پر بھی انسانی حق کا مسئلہ پیدا ہوگا تو ہمیں دوڑ کر اس ملک میں مداخلت کا حق حاصل ہے۔ ہم بھی مانتے ہیں کہ انسانی حق انسانی حق ہے ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ اللّٰہ کا دین، دین اسلام کے بھی کوئی سرحدات نہیں ہے پورے کائنات پر اِس کو نافذ ہونے کا حق حاصل ہے۔ لیکن زمانے کے ساتھ ساتھ چلنا ہوتا ہے جہاں لفظ کتاب آیا ہے وہاں اساس حکمت کا لفظ بھی آیا ہے، بار بار کتاب بھی ہے جو تعلیمات و احکامات سے بھرپور ہے لیکن اس پر عمل درآمد کے لیے حکمت بھی ہے۔
تو اِس اعتبار سے ایک طالب علم کی حیثیت سے میں یہ سمجھتا ہوں کہ کسی بھی ریاست کے لیے سب سے اہم چیز متمدن دنیا کے اندر اُس کی مستحکم معیشت ہوا کرتی ہے۔ کسی زمانے میں کسی ریاست کی بقا کا مدار عسکری قوت پر ہوا کرتا تھا وہ قبائلی ماحول ہوا کرتا تھا۔ لیکن آج کے متمدن دور میں خوشحال معیشت، انسانی حقوق کا تحفظ یہ بنیادی چیز ہوا کرتی ہے۔
ہمارے ہاں بھی آج کل قومی سلامتی پالیسی بنائی جارہی ہے، نیشنل سیکیورٹی پالیسی، کس چیز کی نیشنل سیکیورٹی پالیسی، نیشنل پالیسی بن رہی ہے اور پارلیمنٹ بے خبر، اور پارلیمنٹ کو اِسی لیے بے خبر رکھا جارہا ہے کہ وہ بھی اِس بات کا اعتراف کررہے ہیں کہ پارلیمنٹ ہے ہی جعلی، اِس میں اعتماد لینے کی ضرورت نہیں ہے، ورنہ کہاں اتنی بڑی پالیسی ابھی تک خفیہ رکھی گئی ہے، کہتے ہیں دیرے دیرے قوم کے سامنے لائیں گے۔ اب ہمارے ذہنوں میں طالب العلم کے طور پر سوالات اٹھتے ہیں کہ ہمارے ملک کے اندر جو ہماری ماضی کے اندر نیشنل سیکیورٹی رہی ہے، اگر ہم جنرل ایوب کے دور کو دیکھے ہمارے تین دریائے اُنہوں نے ہندوستان کو بیچ دی اور بقیہ دریاؤں کے لیے بھی کوئی بین الاقوامی پابندی ہندوستان پہ نہیں ہے اور وہ دریاؤں پہ ڈیم پہ ڈیم بنائے جارہے ہیں اور وقت آئے گا آپ کا پنجاب بنجر ہوجائے گا۔ ہماری قوم کا مستقبل تاریک کرکے ہماری دریاؤں کو کس قیمت پہ بیچا گیا کیا یہ ہماری قومی سلامتی پالیسی تھی۔ اور پھر اِسی قومی سلامتی پالیسی کے تحت ہم نے بنگال میں فوجیں بھیجی اور ہم نے بنگال گنوا دیا، ملک کا آدھا حصہ ہم سے ٹوٹ گیا، ماضی کہ سیکیورٹی پالیسی میں تو ہمیں یہ مثالیں مل رہی ہے، اور عجیب اتفاق ہے کہ ہندو حکمران کے سامنے بھی نیازی سرنڈر ہوا تھا اور آج بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے سامنے بھی نیازی سرنڈر ہورہا ہے، اِن کو کیا تمغے دیے جائے، ہمارے ملک میں ایسے لوگوں کو بھی تمغہ جرأت دیے جاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو بھی تمغہ بصالت دیے جاتے ہیں، اُن کے سینوں پر بھی تمغے سجائے جاتے ہیں۔ ماضی کی سیکیورٹی پالیسی تو ہمیں یوں نظر آرہی ہے۔
ہم نے کارگل پر حملہ کیا اور کارگل کے محاذ پر جنگ چھیڑی یہ بھی کیا ہماری اک سلامتی پالیسی کا حصہ ہے۔ بین الاقوامی فورم پر جب ہم بیٹھے گے تو پھر میں اور آپ جوابدہ نہیں ہے ریاست جوابدہ ہے، اور اگر ریاست سے کوئی سوال کرے گا کہ پاکستان ایک ریاست ہے کہ جس کا ایک کردار یہ ہے کہ اُس کا وزیراعظم ہندوستان کے وزیراعظم کا لاہور میں استقبال کرتا ہے اور ہندوستان کا وزیراعظم بس میں آتا ہے مینار پاکستان پہ کھڑے ہوکر پاکستان کو ایک حقیقت کے طور پر تسلیم کرتا ہے اور اس کے دس دن بعد کارگل پر حملہ ہوتا ہے، ایک جرنیل کی قیادت میں ہوتا ہے، ایک ملک کے دو متضاد کردار، کیا اس طرح کے دو متضاد کردار یہ پاکستان کی سیکیورٹی پالیسی کا نام ہے۔
میں آج پوچھنا چاہتا ہوں جو کشمیر، ایک زمانے میں ہمیں کہا جاتا رہا کہ کشمیر کے سرحد پر بہت زیادہ ٹینشن ہے، تناؤ ہے، تو ہم نے سوال کیا کہ ہندوستان ایک یونین ہے یا دو یونین ہے، ظاہر ہے ایک یونین ہے، ایک ہی ملک ہے۔ اب ایک ہی ملک کے ایک سرحد پر اور ایک سیکٹر پر تناؤ ہے اور پنجاب کے سرحد پر ہم وہاں کرتارپور پر سہولتیں مہیا کررہے ہیں، یہ دو متضاد ایک ہی ریاست کے، کیا اسے ہم سیکیورٹی پالیسی قرار دے۔ اب بنیادی بات یہ ہے کہ سیکیورٹی پالیسی کی بنیاد ہندوستان کے ساتھ تنازعہ کشمیر، ہندوستان نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی اور آئین کے آرٹیکل ٣٧٠ کا خاتمہ کیا، اور اس طرح کشمیر کو انہوں نے ہندوستان کا حصہ بنادیا۔ پہلے وہاں پر ہندوستان کا آئین مؤثر نہیں تھا، پہلے وہاں پر ہندوستان کی پارلیمنٹ کشمیر کے لیے قانون سازی نہیں کرسکتی تھی، پہلے وہاں پر وزیراعظم کے اختیارات کشمیر پر نہیں چلتے تھے، لیکن آج کشمیر کی وہ حیثیث ختم کردی گئی ہے، بلکل اسی طرح جس طرح ہم نے فاٹا میں اس کے سپیشل سٹیٹس کو ختم کردیا ہے۔
کیا حاصل کیا، ڈیورنڈ لائن کا تنازعہ برقرار ہے، کس چیز کی سیکیورٹی پالیسی ذرا بتایا جائے، ذرا وضاحت کی جائے، ماضی کی حوالے سے تبدیلی کہاں ہے، کیا تضادات ہے اس قوم کو سمجھایا جائے، تاکہ اطمینان ہو، اور پھر یہ کہ کیا قومی سلامتی پالیسی، قومی معاشی پالیسی کے بغیر ممکن بھی ہے۔ ہماری معیشت کا عالم کیا ہے دنیا کرونا کے ہاتھوں مررہی ہے اور ہم کرونا کی برکت سے جی رہے ہیں۔ اور اس مد میں پاکستان کو جو مدد ملی ہے اسی پر گزارہ کررہا ہے اور حساب کتاب کوئی نہیں، حساب و احتساب سے بالاتر حکمران، ہمارے پڑوس میں ہندوستان ہے جس کا سالانہ معاشی ترقی کی شرح چھ اور سات فیصد تک چلی گئی ہے، بنگلہ دیش کی چھ اور سات میں جارہی ہے، چائنہ کی آٹھ اور نو پہ جارہی ہے۔ ملائیشیا کو جاکے دیکھ لے، انڈونیشیا کو جاکے دیکھ لے، سری لنکا کو جاکے دیکھ لے، ایران کو جاکے دیکھ لے۔ اور پاکستان کی سالانہ شرح ترقی کا تخمینہ زیرو سے بھی نیچے چلا گیا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں قوم نے یہ دن نہیں دیکھا جو دن قوم نے اس حکومت کے اندر دیکھا ہے۔
ہم کہتے ہیں چائنہ ہمارا دوست ہے ایسا دوست کے جس کی دوستی ہمالیہ سے بلند، جس کی دوستی سمندر سے گہری، جس کی دوستی شہد سے میٹھی، جس کی دوستی لوہے سے مظبوط، ستر سال تک یہ درس ہم لوگوں کو دیتے رہے، نئی نسل کو دیتے رہے۔ آج جب چائنہ اور پاکستان کی دوستی اقتصادی دوستی میں تبدیل ہوئی اور سی پیک کا منصوبہ پاکستان میں آیا، ستر ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ اس نے پاکستان میں کرنا چاہی، اس نے یہاں سے ابتدا کی، پینتیس ارب ڈالر اس نے صرف بجلی کی پیداوار بڑھانے کے مد میں لگائے، یہ ہے ہماری اقتصادی پالیسی، کہ ایسے دوست اور اس کی اتنی بڑی انویسٹمنٹ، اتنی بڑی سرمایہ کاری، آج اس کو ہم نے خاک میں ملادیا۔ اور ہمارا جعلی وزیراعظم جاتا ہے جب کوئی بونگی مارتا ہے تو کہتا ہے میرا فخر ہے میرا وژن ہے، اب کیا کرے وہاں جاکے کہتا ہے پاکستان میگا پراجیکٹ کا متحمل نہیں ہے، ہم تو میڈیم لیول اور مائیکرو لیول کا کاروبار کرنا چاہتے ہیں۔ اب مجھ جیسا معیشت سے نابلد بھی اتنا تو جانتا ہے کہ مائیکرو لیول کا کاروبار یہ فرد کا فرد کے درمیان معاملہ ہے، ایک آدمی کہتا ہے میں مرغی بیچتا ہوں دوسرا کہتا ہے ہاں آپ یہ پیسے لے لیں، انڈہ بیچتا ہے انڈہ خریدتا ہے، کٹا بیچتا ہے کٹا خریدتا ہے، ایک پلاٹ بیچتا ہے پلاٹ خریدتا ہے، گھر بیچتا ہے ایک گھر لے لیتا ہے، پبلک ٹو پبلک آپس کے معاملات ہوتے ہے، اس کا بین الاقوامی کاروبار سے کیا تعلق ہے۔ میڈیم لیول کاروبار پبلک اور ریاست کے درمیان، کہ کاروبار کے ایسے لیول تک آپ جاتے ہیں جہاں آپ ایک یونٹ بناتے ہیں، اس کے لیے آپ بینک سے قرضہ لیتے ہیں، سٹیٹ بینک آپ کو قرضے مہیا کرتا ہے۔ لیکن میگا لیول جو ہے اس لیے ملٹی نیشنل کمپنیاں آتی ہے، بین الاقوامی کمپنیاں آتی ہے وہ انویسٹ کرتی ہے۔ اور اس سے تو نہ امریکہ بے نیاز ہے، نہ یورپ بے نیاز ہے، نہ چین بے نیاز ہے اس سے کوئی بھی بے نیاز نہیں ہے۔ اب ایک رواں رواں جس کو آن گوئنگ پراجیکٹ کہتے ہیں کبھی کسی حکومت میں اتنی جرأت نہیں ہوئی کہ ایک چھوٹی سی سکیم جس کے لیے پچھلے حکومت نے پیسے جاری کیے ہو اور اس پر کام شروع ہو اور اگلی حکومت اس کو روک سکے۔ یہاں پر ہم نے بین الاقوامی سرمایہ کاری کا راستہ روکا ہے۔ اس سے بڑا جرم بھی کسی حکومت کا ہوسکتا ہے، میں اس کو نااہلی سے تعبیر نہیں کرتا، میں اس کو قومی جرم کی حیثیت دیتا ہوں۔ جس نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے لوگوں کو نہ کھلا سکتے ہو نہ پلا سکتے ہو اور لوگ بھوک کے مارے خودکشیاں کررہے ہیں، اپنے بچوں کو ذبح کردیتے ہیں، بچوں کو دریا برد کردیتے ہیں اور کہتے ہیں ہم سے ان کی بھوک نہیں دیکھی جارہی۔ عام آدمی کی قوت خرید جواب دے چکی ہے۔ تو ظاہر ہے کہ ہر چھ مہینے آٹھ مہینے کے بعد ایک بڑا بول ان کو بولنا ہوتا ہے، تاکہ قوم کہے ہاں کچھ ہورہا ہے۔ ان باتوں سے اب کچھ نہیں ہوگا، اب ہم تمہیں پہچان چکے ہے، تیری اہلیت کو پہچان چکے ہے، پہلے تو ناجائز حکمران تھا اب تو نالائق حکمران ہے۔
میں ایک بات آپ سے کہنا چاہتا ہوں میرے دوستو بات سنو جس طرح صوبے کے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں آپ نے گو نیازی کے نعرے کو سچ بناکر دکھایا ہے اب اگلے مرحلے میں بھی آپ نے یہی حالت کرنا ہے ( ان شاء اللہ)۔
میں آپ کو واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں مانسہرہ اور ہزارہ کے تمام زمہ دار لوگ یہاں بیٹھے ہوئے ہیں، میرے پاس ان کے ذمہ دار لوگ آئے اور مجھے کہا آپ جو کہتے ہیں وہ سچ ہے اگر آپ کہتے ہیں یہودی ایجنٹ ہے تو ہم بھی کہتے ہیں ہاں آپ کی یہ بات سچ ہے، اگر آپ کہتے ہیں مغربی تہذیب کا نمائندہ ہے اور ہماری مشرقی اور اسلامی تہذیب کے ساتھ تصادم میں وہ ان کی نمائندگی کررہا ہے یہ بات بھی آپ کی ٹھیک ہے، لیکن ہمیں پیسے چاہیے وہ یہودیوں کی یاری کے بغیر نہیں چلتے، اور دوسری بڑی خطرناک بات، مجھے کہا کہ وہ اسلامی تہذیب کو پیسہ نہیں دیں گے، نوجوان کے فکر اس کے تمدن و تہذیب کو تبدیل کرنا ہوگا اور کہتے ہیں کہ پشتون بیلٹ میں چوں کہ مذہب کی جڑیں گہری ہیں اس لیے مذہب کی ان گہری جڑوں کو اکھاڑنے کے لیے ہمارے پاس اس سے زیادہ اور مناسب آدمی نہیں تھا۔ یہ کس بات سے ہمیں ورغلاتا ہے کبھی ریاست مدینہ کا نام لے لیتا ہے اس کی شکل دیکھو اور ریاست مدینہ کو دیکھ لو، کوئی مناسبت ہے۔
اگر ان نعروں سے ہم کسی حکمران کو تسلیم کرتے تو پھر ہم لوگ ضیاءالحق کو تسلیم کرلیتے۔ اگر اس کے ان نعروں پہ ہم نہیں گئے تو تم کس کھیت کی مولی ہو کہ ان نعروں سے آپ ہمیں ورغلائیں گے۔ ہم تمہارے اصل کو جانتے ہیں، ہم تمہاری اس حقیقت کو جانتے ہیں، جب ابھی گولڈ سمتھ کے ساتھ تیری رشتہ داری نہیں ہوئی تھی، اس وقت سے ہم آپ کے اور ان کے تعلق کو جانتے تھے۔
آج ایک نااہل حکومت جس نے قوم کو سوائے دھوپ کے اور کچھ نہیں دیا، جس طرح ایک بیمار پڑا ہوتا ہے، بیچارہ بھوکا پیاسا پڑا ہوتا ہے، کوئی اس کے منہ میں ایک گھونٹ پانی ڈالتا ہے اس ایک لمحے کے لیے اس کی طبعیت میں ایک تازگی سی آجاتی ہے ، اس سے لوگ سمجھتے ہیں مریض کا حال اچھا ہے، یہ بھی کہہ رہے ہیں ملک کی معیشت کے بہتری کے اشارے مل رہے ہیں، ان اشاروں کا بیڑہ غرق ہو۔
اب ہم نے کیا کرنا ہے، ہم نے اس ملک کو دوبارہ اٹھانا کیسے ہے، ہم نے اپنے دوستو کا اعتماد کیسے بحال کرنا ہے۔ آپ نے سٹیٹ بینک پر حکومت پاکستان کا اختیار ختم کردیا ہے۔ ایک بل اسمبلی میں آیا کہ جس کے نتیجے میں پاکستان کی معاشی پالیسی بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ہاتھ میں چلی گٸی، آئی ایم ایف کے ہاتھ میں چلی گئی، اس کے بعد بھی آپ سمجھتے ہیں کہ پاکستان ایک آزاد ریاست کی حیثیت سے سانس لے سکے گا۔ اور عجیب بات یہ ہے یہ بل اس کی تفصیلات بھی پبلک سے چھپائی جارہی ہے، کوئی بحث نہیں کرائی گئی، اس کو بلڈوز کیا گیا۔
تو ایسی صورتحال میں جب ہم اپنے ملک کے مالیاتی اداروں کو بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے سپرد کردیتے ہیں تو سلطنت عثمانیہ جو ترکی سے لے کر سارا عرب اور افریقے تک کی حکمرانی اس کے پاس تھی، لیکن جس وقت اس نے اپنی مرکزی بینک کو بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے وابستہ کرلیا اور اپنے ہی بینک پر اس کا اختیار ختم کردیا گیا تو جب سخت حالات سلطنت عثمانیہ پر آئے تو اپنی بینک نے ان کو قرضہ دینے سے انکار کردیا۔
اب اس کے بعد کیا ہوگا وہ آگے کی بات ہے میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ جولائی ٢٠١٩ سے اس وقت تک ہمارے سٹیٹ بینک نے اس حکومت کو ایک روپے کا قرضہ نہیں دیا، تو ابھی یہ قانون پاس نہیں ہوا تب ہمارا یہ حال ہے کہ ہمارا مالیاتی ادارہ مرکزی بینک حکومت کو قرضہ نہیں دے رہا اور تعجب کی بات یہ ہے کہ پانچ وزیر خزانہ ہم نے تبدیل کردیے، اتنے کامیاب لوگ ہم لاتے ہیں ایک آتا ہے دوسرا چلا جاتا ہے، تیسرا آتا ہے چوتھا چلا جاتا ہے اور اس طرح ہم تبدیل کررہے ہیں لیکن سٹیٹ بینک کے جو صدر ہے اس کو ہم تبدیل نہیں کررہے کیوں وہ آئی ایم ایف کا ملازم ہے۔ جس نے پہلے مصر کی معیشت کا بیڑہ غرق کیا اور اب پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے یہاں تعینات ہے، اس کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، کیسے مستحکم پالیسی آئے گی، ہم ماضی سے سبق نہیں سیکھتے۔
تو میرے دوستو اب کم از کم یہ عہد کرلو کہ ان کی حکمرانی کو ہم نے ختم کرنا ہے اور میں آپ کو یہ بھی بتادو جمعیت علماء اسلام ایک ایسی سیاسی جماعت ہے کہ آپ یہ نہیں کہہ سکتے اور پاکستان کا کوئی شہری یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہم نے جو موقف جولائی ٢٠١٨ کے الیکشن کے ایک ہفتے کے اندر اندر لیا تھا اس میں ہم نے کوئی تھوڑا سا جول بھی دکھایا ہو، اپنی پالیسی میں استحکام اور مستحکم پالیسیوں کے تحت ایسے ناجائز حکومت کا مسلسل مقابلہ کرنا، کسی طرح کا جول ہماری پالیسی میں نہ آنا، اس استقامت اور اس استحکام نے آج عوام میں آپ کا اعتماد بحال کیا ہے، لوگ آپ سے امید رکھ رہے ہیں اور ہم نے کوشش کرنی ہے کہ ہم عوام کے امیدوں پر پورا اتر سکے، ان کی توقعات پر پورا اتر سکے، ملک کی معیشت میں بہتری لاسکے۔ اسی لیے میں نے ایک جلسے میں کہا تھا کہ مسٸلہ یہ نہیں کہ ملک ڈوب گیا، چیلنج یہ ہے کہ اس ملک کو دوبارہ اٹھایا کیسے جائے گا۔ میں نے جب یہ تقریر کی تو ہمارے ایک دوست ہے اس نے جلسے میں یوں سینے پہ ہاتھ مارا کہ ہم ٹھیک کریں گے، پبلک کے سامنے سینے پر ٹھپے مارنے سے بات نہیں بنتی، اس کے لیے وژن کی ضرورت ہوگی، سوچ بچار کی ضرورت ہوگی اور اجتماعی سوچ کی ضرورت ہوگی۔
اب یہ چیزیں ایسی نہیں ہے انسان میں سوچ کا اختلاف ہوسکتا ہے لیکن ایک واقعہ کا تو کوئی انکار نہیں کرسکتا، یہ بلڈنگ کھڑی ہے تو کس کا اختلاف ہے کہ نہیں کھڑی ہے اور اگر بلڈنگ گرجائے تو کون اختلاف کرے گا کہ ایک کہے گا گری ہے دوسرا کہے گا نہیں گری ہے ، بھوکا ہے بھوک پہ کون اختلاف کرے گا، پیاس ہے اس پر کون اختلاف کرے گا، لہذا اس ملک کو ڈبو دیا گیا ہے اور اس کا ادراک ہماری اسٹبلشمنٹ کو بھی کرنا چاہیے، ہمارے بیوروکریسی کو بھی کرنا چاہیے، یہ جو مسلسل اس طرح کے ملک دشمن اقدامات اور ملک دشمن پالیسیاں اور عوام کش معاشی پالیسیاں، اس کے باوجود بھی اگر ایسے حکمرانوں کے پشت پر کسی کا ہاتھ ہے تو پھر وہ عوام کے مقابلے میں کھڑا ہے اور وہ پاکستان کے مقابلے میں کھڑا ہے وہ اپنے آپ کو پاکستان کے محافظ کہلانے کا حقدار نہیں بنتا۔
آئیں حقائق کو تسلیم کرے، عوام کو ساتھ لے کر جائے۔ سیاسی پارٹیاں ہیں ہم سب مل کے چل رہے ہیں کسی نے اگر ہمیں چھوڑا ہے تو ہم نے اپنی توانائیاں اس کی طرف متوجہ نہیں کی، ہم نے ایک ہی جگہ پر فوکس رکھا ہے کہ تمام تر خرابیوں کا ذمہ دار کون ہے اور اس حوالے سے ہماری رائے میں کوئی جول نہیں آئی، پورے استقامت کے ساتھ ہم نے مقابلہ کیا ہے اور ان شاء اللہ یہ مقابلہ جاری رہے گا۔ اب جب ان کو ہار ہوگئی اور پہلے مرحلے میں ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اب بدحواسی میں انتظامیہ کو تبدیل کیا جارہا ہے، ڈی سی تبدیل ہورہے ہیں، ایس پی تبدیل ہورہے ہیں، اور میں آپ کی وہاں تقرری کروں گا خبردار یہ تحصیل مجھے ملنی چاہیے، یونین کونسل مجھے ملنی چاہیے، اس قسم کے حربے اب نہیں چلیں گے اور ان شاء اللہ انتظامیہ بھی اس قسم کی حماقت نہیں کرے گی اور اگر کرے گی تو پھر اس کی سزا بھی پائے گی۔
تو میرے محترم دوستو! اب کیا خیال ہے اگلے مرحلے کے لیے ہزارہ تیار ہے، پوری قوت سے تیار ہے، اب آپ نکلے میدان میں آئے اور گاؤں گاؤں پہنچے اور ہر دردمند کے درد کے درمان بنے اور ان تک پہنچ کر ان کو امید دلائے اور ان شاء اللّٰہ العزیز یہ صوبہ آپ کا ہے اور ان شاء اللّٰہ آپ ہی کا رہے گا۔
اللہ تعالیٰ ہمارا حامی و ناصر ہو
واخر دعوان ان لحمد للہ رب العالمین
ضبط تحریر: #سہیل_سہراب
ممبر ٹیم جے یو آئی سوات
#TeamJuiSwat .
Speech of Hazrat Maulana Fazlur Rahman Sahib in Mansehra
January 15, 2022.
Written by #Sohail_sohrab
Translated into English by #Obaid_khan
After the sermon.
Mr. President, Dear Scholars, My Elders, Friends and Brothers! Today's event is being held at a time when there is unrest among the people across the country. An opinion of the people of this province has come to the fore in the local body elections. This is the opinion of the people when the powerful forces retreated a little, the powerful forces became a little neutral, then the milk of milk became water, this province belongs to Jamiat Ulema-e-Islam and foreign agents will not be able to govern here in future, God willing.
My dear friends! First of all, I would like to extend a heartfelt welcome to the grandchildren of the Hazara region, to those dignitaries, to the elders of the nation and tribe who have joined the Jamiat Ulema-e-Islam today, and I pray that Allah Almighty grant them Let this decision be the cause and means of strengthening the Jamiat Ulema-e-Islam and may Allah Almighty make it the cause and means of His pleasure.
My dear friends! Jamiat Ulema-e-Islam is an ideological party, its 100 year history and age has come to an end. This platform of scholars was brought into existence in order to guide the nation in the light of Qur'an and Sunnah in the life of the nation and in the life of the nation. In the case of an individual, the opinion of an individual scholar is also an argument. Someone made a mistake in prayer, a mistake in fasting, in the matter of Zakat, in the matter of marriage, divorce, in the matter of inheritance, then we have the Mufti of the Madrasa. Let's go to the Maulvi of the village, let's go to the teacher that Maulvi Sahib I don't know the problem or what I have to do, Guide me, and under his guidance an individual gives his opinion and guides him. But the opinion of an individual scholar is not enough in the collective affairs of the nation. For this, it has been regularly arranged that there should be a forum of scholars where they can be guided in the collective life of the nation in the light of Qur'an and Sunnah. Hazrat Shaykh-ul-Hind (may Allah have mercy on him) started it and the sincerity with which this journey was laid, today is the blessing of the same sincerity that Jamiat Ulema in Pakistan today enjoys the support and full confidence of the nation and the people.
My dear friends! When we talk about the nation, the country and the nation, two things are very important. The first thing is peace and the second thing is economy. Peace is a very small word, a three letter word, but it covers all human rights , And the protection of all human rights is called peace. And human rights revolve around the three things of human life, human wealth, human dignity, and all the laws that are made in the world revolve around these three realms. The system that Allah, the Lord of Glory, has given us, it is clear that the implementation of the system given by Allah, the basic thing for it is the worship of Allah, devotion and honesty, this is the first thing that has to do with individuals.
"I have created the Anas and those who have just created for your worship",
Worship and honesty is the primary criteria, the primary talent. Now, after this, Allah has given you a perfect and complete religion.
What would be the external and external interpretation of all blessings? Our scholars tell us that the name of complete blessing is the name of the authority of a perfect religion, the name of its sovereignty. If there is Islam and there is no sovereignty, then its usefulness will not reach the people, then the way to come to power is through politics. Now in countries like ours where most of the British philosophy prevails, and when the British occupied us and when we were a British colony he introduced politics as a world business, and politics is the right of those who are worldly. Yes, those who are feudal lords, what is the relation of a pious man with politics, they say to Maulvi Sahib, you are a very noble servant, why do you do politics, then it means that those who do politics will be bullies. Politics is a sacred word without which religion cannot be complete, it is the duty of the prophets. And Allah, the Lord of Glory, has commanded the Messenger of Allah to follow the religion of Abraham.
The nation of Abraham, commanding its obedience, it is clear that the religion of Abraham was universal. Allah said to Abraham (peace be upon him): He fought against idols, he fought against polytheism, he talked about the oneness of Allah, he maintained the relationship between the servant and the Lord, and that is what he preached, Done and now you say to Allah.
Now they ask Allah for peace, and they ask Allah for a prosperous economy, and they ask only for Allah and for those who believe in the last day, Allah said: In the life of this world, I have brought this message of peace and prosperous economy for the infidels, for all humanity. Now it is clear that when the religion of Abraham (peace be upon him) and his system is for all humanity, and you too are the Imam of all humanity, and the Messenger of Allah (peace be upon him) is commanded to follow you, Tell all humanity that I have been sent to all of you as a messenger of Allah. Now your prophecy is also universal, your message is also universal, the ummah which was given to the prophet who has such a universal system, Now spreading and sending the whole religion towards this humanity, there is a concept of power in it, Allah Almighty has also used the word da'wah in the Qur'an, Allah Almighty has also used the word preaching in the Qur'an, the word admonition is also sharia. I have used it, but at this point the words Amr Bal Ma'ruf and Al Nahi An Al Munkar are being used. So Omar, the scholars know that Omar wants death, Amir wants it, no, he does not want it, who can stop evil, the first thing is the work of the ruler. So our misfortune is that where Allah commands the ruler and the ruler to stop the evils and this is the responsibility he gives to him, then unfortunately the root of the evils in our country is those rulers.
And when the root of evils is our rulers then uprooting such rulers then becomes the duty of the nation.
These are the paths that Allah, the Exalted, has given us".
And those who were given power in the land, then they established the prayer and paid the zakat, enjoined good deeds and forbade evil deeds. And of course where worship is needed is the basic thing, then collectively politics and power and when that system is established within the state then there should be a defensive force for it which we have in our army today. It is said that in order to protect it, its borders can be protected.
You have to increase as much as you can against every enemy, then you have to increase the power of weapons, you also have to increase the power of the army, you also have to become a nuclear power. Today, if the United States and its Western allies say that human rights have no borders and wherever human rights issues arise, we have the right to run and intervene in this country. We also believe that human rights are human rights. Our belief is that the religion of Allah, the religion of Islam also has no boundaries and it has the right to be enforced on the whole universe. But we have to move with the times. Where the word book has come, there has also come the word of wisdom. Again and again there is a book which is full of teachings and commands but there is also wisdom for its implementation.
So in that sense, as a student, I think the most important thing for any state is its stable economy within the civilized world. Once upon a time, the survival of a state depended on its military might. It was a tribal environment. But in today's civilized world, a prosperous economy, protection of human rights is the key.
We also have the National Security Policy being formulated today, the National Security Policy, what is the National Security Policy, the National Policy is being made and the Parliament is unaware, and the Parliament is being kept unaware because it also admits this. They are saying that the parliament is fake, there is no need to take confidence in it, otherwise such a big policy is still kept secret, they say they will soon bring it before the nation. Now questions arise in our minds as students that within our country which has been the national security in our past, if we look at the time of General Ayub he sold our three rivers to India and also to the rest of the rivers. There are no international sanctions on India and they are building dams on rivers and the time will come when your Punjab will become barren. At what price were our rivers sold by darkening the future of our nation? Was this our national security policy?
And then under the same national security policy we sent troops to Bengal and we lost Bengal, half of the country was lost to us, in security policy we are getting these examples, and it is a strange coincidence that in front of the Hindu ruler Niazi also surrendered and today Niazi is also surrendering in front of international financial institutions. No matter what medals are given to them, in our country such people are also given medals of courage. Such people are also given medals of Basalt, medals are also decorated on their chests. This is how the security policy of the past looks like. We attacked Kargil and started a war on the Kargil front. This is also part of our security policy. When we sit in the international forum, then you and I are not accountable. The state is accountable, and if anyone asks the state that Pakistan is a state.
One of his roles is that the Prime Minister of India greets the Prime Minister of India in Lahore and the Prime Minister of India gets on the bus. Attack, a journal is led, two contradictory roles of a country, have such two contradictory roles, this is the name of Pakistan's security policy.
There has been no change in our opinion in this regard. We have competed with full perseverance and insha'Allah this competition will continue. Now that they have been defeated and they have been defeated in the first phase, now the administration is being changed in bad faith, DCs are being changed, SPs are being changed, and I will appoint you there. I should get it, I should get the union council, such tactics will not work anymore and inshallah the administration will not do such nonsense and if it does then it will be punished.
I want to ask today that Kashmir, once upon a time we were told that there is a lot of tension on the border of Kashmir, there is tension, so we asked if India is one union or two unions, obviously one union, one This is the country. Now there is tension on one border and one sector of the same country and on the border of Punjab we are providing facilities at Kartarpur, these two contradictory one state, should we call it security policy. Now the main point is that the basis of security policy is the dispute with India over Kashmir, India abolished the special status of Kashmir and abolished Article 7 of the Constitution, and thus made Kashmir a part of India. Earlier, the Constitution of India was not effective there. Earlier, the Parliament of India could not legislate for Kashmir. Earlier, the powers of the Prime Minister were not vested in Kashmir, but today that status of Kashmir has been abolished. The way we have ended its special status in FATA.What has been achieved, Durand Line controversy persists, what security policy should be explained, what is the change in the past, what are the contradictions should be explained to this nation, so that there is satisfaction, and then that Is a national security policy possible without a national economic policy? What is the world of our economy? The world is dying at the hands of Karuna and we are living with the blessings of Karuna. And in this regard, Pakistan is living on the help it has received and no one is accountable, the ruler above accountability is our neighbor India, whose annual economic growth rate has gone up to six and seven percent, Bangla The country is going to six and seven, China is going to eight and nine. Go and see Malaysia, go and see Indonesia, go and see Sri Lanka, go and see Iran. And Pakistan's annual growth rate has fallen below zero. In the history of Pakistan, the nation has not seen the day that the nation has seen in this government.
We say China is our friend of a friend whose friendship is higher than the Himalayas, whose friendship is deeper than the sea, whose friendship is sweeter than honey, whose friendship is stronger than iron, for seventy years we have been teaching this people, new Keep giving to the race. Today, when China-Pakistan friendship turned into economic friendship and C-Pack project came to Pakistan, it wanted to invest 70 billion dollars in Pakistan, it started from here, 35 billion dollars only to increase power generation. This is our economic policy, such a friend and his huge investment, such a huge investment, today we have reduced it to dust. And our fake Prime Minister goes and when someone kills a bongi, he says I am proud, I have a vision, what to do now, he goes there and says Pakistan cannot afford mega project, we want to do medium level and micro level business. Now even an ignorant person like me knows that micro level business is a matter of individual, one man says I sell chickens another says yes you take this money, he sells eggs he buys eggs, He sells kata, buys kata, sells a plot, buys a plot, sells a house, takes a house, there are public-to-public affairs, what does this have to do with international business. Medium level business between the public and the state, that you go to the level of business where you build a unit, for which you take a loan from the bank, the State Bank provides you a loan. But the mega level is what multinational companies come for, International companies come and invest. And neither the United States nor Europe is in need of it, nor is China in need of it. No one is in need of it. Now a so-called on-going project, no government has ever dared to start a small scheme for which the previous government had released money and the next government could stop it. Here we have blocked the way for international investment. A greater crime can be committed by a government, I do not interpret it as incompetence, I consider it a national crime. The one who has drowned the fleet of the country cannot feed or water the people and the people are committing suicide out of hunger, slaughtering their children, taking the children across the river and saying we have not seen their hunger. Going The purchasing power of the common man has answered. So obviously every six months after eight months they have to say a big word, so that the nation says yes something is happening. Nothing will happen from these things now, now we have recognized you, we have recognized your ability, before you were an illegitimate ruler, now you are an incompetent ruler.
I would like to say one thing to you, my friends, listen to the way you have made the slogan of Gu Niazi come true in the first phase of the local body elections of the province, now you have to do the same in the next phase (inshallah).
I want to tell you clearly that all the responsible people of Mansehra and Hazara are sitting here, their responsible people came to me and told me that what you are saying is true, if you say there is a Jewish agent then so are we They say yes, you are right, if you say he is a representative of western civilization and he is representing them in the conflict with our eastern and islamic civilization, you are right, but we need money for the Jews. Don't go without friends, and the other big dangerous thing, told me that they will not give money to Islamic civilization, the young man's thoughts must change its culture and civilization and say that religion is deeply rooted in the Pashtun belt. That is why we did not have a better and more suitable man to uproot these deep roots of religion. What makes it entice us? Sometimes the state of Madinah takes its name. Look at its shape and look at the state of Madinah.
If we recognized a ruler with these slogans, then we would recognize Zia-ul-Haq. If we do not follow his slogans, then what kind of radish are you that you will seduce us with these slogans. We know your origin, we know your reality, We've known you and their relationship since you weren't in a relationship with Goldsmith.
Today an incompetent government which has given nothing but sunshine to the nation, like a sick man lying there, poor hungry and thirsty man, someone pours a sip of water in his mouth for a moment in his nature. There is a refreshment, it makes people think that the patient's condition is good, they are also saying that there are signs of improvement in the economy of the country.
What do we have to do now, how do we rebuild this country, how do we restore the trust of our friends. You have removed the authority of the Government of Pakistan over the SBP. A bill came in the assembly which resulted in Pakistan's economic policy falling into the hands of international financial institutions, into the hands of IMF, even after that you think Pakistan should breathe as an independent state. Will be able And strangely enough, the details of this bill are being kept secret from the public.No discussion was held, it was bulldozed.
So when we hand over our country's financial institutions to international financial institutions, the Ottoman Empire, which ruled from Turkey to the whole of Arabia and Africa, had its Affiliated with the International Financial Institutions (IFI) and its own bank was stripped of its sovereignty.
Now what will happen after that is the next thing I want to tell you that our state bank has not given a single rupee loan to this government since July 2, so this law has not been passed yet then this is our situation. That our financial institution is not lending to the central bank government and surprisingly we have changed five finance ministers, we bring so many successful people, one comes, the other goes, the third comes, the fourth goes and this We are changing the way we are, but we are not changing the president of the SBP because he is an employee of the IMF. The one who first drowned the Egyptian economy and is now stationed here to destroy Pakistan's economy, cannot be changed, how a stable policy will come, we do not learn from the past.
So my friends now at least pledge that we have to end their rule and I also tell you that Jamiat Ulema-e-Islam is a political party that you cannot say this and no citizen of Pakistan can say that That in the position we took within a week of the July 5 election, we may have shown some resilience. Don't come into our policy, this perseverance and this stability has restored your confidence in the people today, people are expecting from you and we have to try our best to meet the expectations of the people, meet their expectations. To get down, to improve the country's economy. That's why I said in a meeting that the problem is not that the country sank.
The challenge is how to resurrect this country. When I gave this speech, there is a friend of ours who slapped his chest in the meeting in such a way that we will fix it. And will require collective thinking.
Now these things are not like that. There may be differences of opinion in human beings but no one can deny an event. If this building is standing then who disagrees whether it is standing or not. The other will say no, he is hungry, he is hungry, who will disagree on hunger, who will disagree on thirst, so this country has been submerged and our establishment should also realize this, our bureaucracy should also do it. It should be noted that despite such anti-national measures and anti-national policies and anti-people economic policies, if anyone has a hand behind such rulers, then he is standing against the people and he is against Pakistan. He does not deserve to be called the protector of Pakistan.
Let's acknowledge the facts, let's take the people along. There are political parties, we are all working together, if someone has left us, we have not focused our energies on it, we have focused on one place, who is responsible for all the evils.
So my dear friends! Now what do you think Hazara is ready for the next stage, ready with full force, now you come out and come to the field and reach the village and cure every pain and reach out to them and give them hope and inshaAllah dear This province is yours and insha'Allah it will be yours.
May Allah be our supporter and helper
Praise be to Allah, the Lord of the worlds
#TeamJuiSwat.
ایک تبصرہ شائع کریں