جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی، قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان کا خطاب 05 فروری 2022


 

جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی، قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان کا خطاب

 05 فروری 2022

نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم

میں آپ کا حضرات کا شکر گزار ہوں کہ آپ نے ہماری دعوت پر اپنے کشمیری بھاٸیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے اِس مظاہرے کا اہتمام کیا، آپ اِس میں شریک ہوٸے۔ آج ہم اپنے کشمیری بھاٸیوں کو پورے ملک کے کونے کونے سے یہ پیغام دے رہے ہیں کہ آپ مظلوم ہیں، آپ کے انسانی حقوق پامال ہورہے ہیں، ہماری ماٶں بہنوں کی عزتیں محفوظ نہیں ہے، ہمارے نوجوانوں کو گولیوں سے چھلنی کیا جارہا ہے، ہمارے بچوں کو تہہ تیغ کیا جارہا ہے۔ ہر لحاظ سے ہر طرح سے وہاں مظالم ڈھاٸے جارہے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ اقوام متحدہ نے ١٩٤٩ میں اُنہیں جو حق خود ارادیت دیا عالمی برادری نے بھی کشمیریوں سے وفا نہیں کی ہے، اور اقوام متحدہ اپنے قراردادوں پر عمل درامد کرنے میں ناکام رہی، کشمیریوں کو حق خود ارادیت پون صدی گزرنے کے بعد بھی نہیں دے سکے ہیں۔ اور پاکستان تھا جو اُن کا سہارا تھا، اور پاکستان کے عوام تھے جو کشمیریوں کے لیے امید تھے، لیکن موجودہ نااہل حکمرانوں نے کشمیریوں کو ہ ن د و ستان کے درندوں کے حوالے کردیا ہے، اُن کے درندوں کے رحم و کرم پہ چھوڑ دیا ہے۔ لیکن ہم اُن کو پیغام دینا چاہتے ہیں ان شاء اللّٰہ یہ ناجائز حکمران، نالاٸق حکمران نہیں رہیں گے، اِن کی حکومت ہم نے غیر مٶثر بنادی ہے، اور ان شاء اللّٰہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی ( ان شاء اللّٰہ)۔ یہ تو ایسے حکمران ہے کہ جن کے ہاتھوں آج اگر کشمیر کی آزادی بیچی گٸی ہے اور ”قومیں فروختاً چی ارزاں فروختاً“ کوٸی بعید نہیں کہ یہ پاکستان کا بھی سودا کردے، یہ پاکستان کو بھی غلامی کی طرف دھکیل دے۔ وہ آزاد ریاست جو لاکھوں لوگوں کی قربانیوں سے حاصل کیا گیا تھا، آج اسے دوبارہ امریکہ کی کالونی بنایا جارہا ہے، میں تو حیران ہو کہ جہاں پر اتنا بڑا ظلم ہورہا ہو، امریکہ کے انسانی حقوق کا فارمولہ کہا چلا گیا، عالمی حقوق کی تنظیمیں کشمیریوں کے مظلومیت پر کیوں گم نظر آرہی ہے، کیا مظالم ہورہے ہیں اور دنیا اِس پر خاموشی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔

پاکستان کے عوام خاموش نہیں ہے، آج ہماری اپیل پر پورے ملک کے کونے کونے میں مظاہرے ہورہے ہیں اور لوگ اِس میں بھرپور طور پر شریک ہورہے ہیں، ان شاء اللّٰہ العزیز یکجہتی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے ہم اُن کے شانہ بشانہ رہیں گے۔

اللہ تعالی اُن کو آزادی نصیب فرماٸے، اُن کی جدوجہد اور قربانیوں کو قبول فرماٸے۔ اور ان شاء اللّٰہ یہ قافلہ اب آگے ہکلہ کی طرف جاٸے گا اور ہکلہ سے ڈیرہ اسماعیل خان سی پیک جو مکمل ہوچکا ہے آج اُس کا عوامی افتتاح ہوگا۔ ہم اِن حکمرانوں کو یہ حق نہیں دینا چاہتے کہ وہ پاکستان میں کسی ترقی کے منصوبے کا افتتاح کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں، اِس لیے ہم نے اعلان کیا کہ عوام خود افتتاح کریں گے، حکمران نہیں کریں گے۔

واخر دعوانا ان الحمد للہ رب العالمین۔

ضبط تحریر: #سہیل_سہراب

ممبر ٹیم جے یو آٸی سوات

#teamjuiswat

0/Post a Comment/Comments