ڈیرہ اسماعیل خان: قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا مختلف ترقیاتی منصوبوں کی سنگ بنیاد کے موقع پر تقریب سے خطاب تحریری صورت میں 18 جون 2023

 
ڈیرہ اسماعیل خان: قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا مختلف ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد کے موقع پر تقریب سے خطاب 
18 جون 2023

خطبہ مسنونہ کے بعد

نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم

یہاں پر بزرگ بھی موجود ہیں، نوجوان بھی موجود ہیں اِس علاقے کے غریب لوگ بھی یہاں موجود ہیں، زمیندار بھی یہاں موجود ہیں، علمائے کرام بھی یہاں موجود ہیں اور یقیناً آپ تمام حضرات کے لیے یہ لمحہ خوشی کا لمحہ ہوگا اور ایک ایسا لمحہ جس میں ہم اپنے رب کے سامنے سراپا تشکر بن جاٸیں کہ اِس پسماندہ علاقے، اِس پسماندہ دامان اور اِس پسماندہ خطے کی ترقی کا جو سفر ہم نے شروع کیا تھا اور بعد میں بیرونی ایجنڈوں نے بیرونی ایجنڈے پہ کام کرتے ہوٸے ملک کی معشیت کو جام کیا، معشیت کی عمارت کو زمین بوس کیا اور علاقے کی ترقی کا سفر مسدود کردیا ہم نے ہتهيار نہیں پھینکے، ہم نے ہمت نہیں ہاری اور دو ہزار اٹھارہ کے دھاندلی کے الیکشن کے دھاندلی کے سرپرست بھی ہمیں معلوم ہے اور اِس دھاندلی کا فاٸدہ اٹھانے والے بھی ہمیں معلوم ہے، نہ اُن کے سرپرست رہنے دیے اور اُس کا فاٸدہ اٹھانے والے بھی، آج آپ دیکھ رہے ہیں ٹی وی پہ اتے ہیں پریس کانفرنسز کرتے ہیں کہ ہمارا تو اُن سے کوٸی تعلق نہیں، ہم تو اپنا کاروبار کررہے تھے، آج وہ بِلوں میں گھسے ہوٸے ہیں اور تلاش کے باوجود ریاست کو بھی نہیں مل رہے کہ وہ کہاں چھپے ہوٸے ہیں ۔
ساڑھے تین سال ہم نے مقابلہ کیا، ہم نے پاکستان میں چودہ ملین مارچ کیے جس میں ایک ملین مارچ ہم نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی کیا تھا اور ڈیرہ اسماعیل خان کی ملین مارچ کا حجم اور اُس میں عوام کی بے پناہ شرکت، تین کلومیٹر تک عوام کا سمندر وہ آپ نے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا، یہی صورتحال پورے ملک میں تھی، ہم نے ملک کو جگایا، شعور بیدار کیا اور آج ہم نے اُن کا تختہ الٹ دیا ہے اور اُن کو بتانا چاہتے ہیں کہ کسی پہ الزام مت لگاؤ ہم نے آپ کا تختہ الٹا ہے اور پارليمنٹ کے راستے سے الٹا ہے، پارليمنٹ جمہوریت اور آٸین کے راستے سے الٹا ہے (نعرہ تکبیر اللّٰہ اکبر کی صداٸیں) ۔
جلسے تو ہم نے بھی کیے ، بڑے بڑے تاریخی جلسے کیے اور تم جو سوشل میڈیا پر اپنی جلسڑیوں کو بڑا جلسے کے طور پر نمایاں کرتے تھے ہم نے تمہاری حقیقت دنیا کو بتادی، لیکن ہم نے پورے ملک میں مظاہرے کیے، جلسے کیے، ملین مارچ کیے لیکن پُرامن رہے، گملا بھی نہیں ٹوٹا، پتا بھی نہیں ٹوٹا اور ابھی چند دن پہلے ہم نے سپریم کورٹ کے سامنے مظاہرہ کیا وہاں کے کیاریوں اور گملوں کا تحفظ بھی ہمارے رضاکاروں نے کیا، اتنے پُرامن لوگ جنہوں نے کبھی ریاست کو چیلنج نہیں کیا، شکایت اور اختلاف ضرور کیا ہے، ڈنکے کی چوٹ کیا ہے لیکن ہم نے ریاست کی عزت اُس کی وقار اُس کے ناموس اور اُس کے حدود کو بھی سمجھا ہے، آپ احتجاج کے لیے نکلیں تو آپ نے ریاست پر حملے کیے، آپ نے جی ایچ کیو پر حملہ کیا، کور کمانڈر کے گھر پر حملہ کیا، قلعہ بالا حصار پہ حملہ کیا، چوک میں بورڈ پر لکھے کلمہ طیبہ پر تم نے ڈنڈے برساٸے، پتھر برساٸے، تم نے ریاست کے لیے قربانی دینے والے سپوتوں کے یادگاروں کو اکھیڑا، تم نے چکدرہ کے قلعہ پر حملہ کیا، لوگوں پر گولیاں چلاٸی، تم نے وہاں مسجد جلاٸی، مسجد کے اندر قرآن کریم جلاٸے، پوری ریاست شریعت دین تم سے محفوظ نہیں رہا، تو پھر ظاہر ہے کہ ہم نے آپ کے خلاف جو پہلے دن آواز بلند کی تھی وہ صحیح نکلی اور ڈیرہ والوں میں آپ کو راز کی بات بھی بتادوں میں نے پریس کانفرنس میں اُن تمام شخصيات کا نام لیا اور آج ہماری میڈیا کے اینکرز وہ اپنے وی لاگ میں اُس سے بھی کہی بڑھ کر امریکہ برطانیہ اور مغرب کے اُن شخصيات کا نام بتا رہے ہیں کہ جو ا سر ا ٸیل کے حامی ہیں، اُن کے نام بتا رہے ہیں کہ جو امریکی کانگریس میں فرینڈز آف ا سر ا ٸیل کمیٹی کی نماٸندگی کررہے ہیں، اُن لوگوں کے نام بتا رہے ہیں جو برطانیہ میں کنزرویٹیو فرینڈز آف ا سر ا ٸیل کے لیڈر ہیں اِن کے انتخابی مہم میں تاٸید کے لیے عمران خان خود گیا تھا اور اُن کو ایک مسلمان کے مقابلے میں سپورٹ کررہا تھا، آج میڈیا کے لوگ مجھ سے بھی کہی اگے جاکر اُن لوگوں کے نام لے رہا ہے کہ جو آج بھی ا سر ا ٸیل کے حامی ہے اور اِدھر عمران خان کے حامی ہے، اُدھر اُن کی رپورٹ یہ ہے کہ وہ پاکستان دشمن ہے، پاکستان کی تقسیم کے نقشوں کی حمایت کرتے ہیں اور دوسری طرف وہی لوگ ہیں کہ جو عمران خان کی حمایت کررہے ہیں ، ا سر اٸیل کے ایجنٹ، دوست، قا اد یانی لابی، چین کے دشمن، سی پیک کے دشمن، برطانیہ میں پارليمنٹ کے وہی لوگ، امریکی کانگریس کے وہی لوگ تمہاری حمایت کرے، پاکستان دشمنی میں جس خاتون کو پاکستانی اٸیرپورٹ سے ڈی پورٹ کردیا گیا تھا واپس بھیج دیا گیا تھا وہ پاکستان دشمن خاتون وہ آج عمران خان کی حمایت کررہی ہے آپ مجھے بتائے کہ یہ پاکستان دشمن لوگ نہیں تھے تو اور کیا تھے جس کے خلاف جمعیت علماء اسلام نے جو پہلے دن سے آواز اٹھاٸی آج وہ حق و صداقت کی زبان بن گٸی، آج ہر ایک کی زبان پر وہی موقف ارہا ہے، وہی بات ارہی ہے انہی لوگوں نے سی پیک کو روکا تھا، انہی لوگوں نے نواز شریف کے زمانے میں ڈی آٸی خان کے سرزمین پر اُس کے اعلان کیے گٸے منصوبوں کو روکا تھا اور آج جب وہ سامنے سے ہٹ گٸے آج آپ مناظر دیکھ رہے ہیں یہ جلسہ وہ منظر پیش کررہا ہے کہ ڈی آٸی خان کے پسماندہ علاقے کی ترقی کا سفر آج ہم نے پھر شروع کردیا ہے ۔
باٸی پاس کو دو رویہ ازسر نو بنایا جارہا ہے اِن ساڑھے تین سالوں میں اکڑے ہوٸے اِس راہ کی طرف نہیں دیکھا گیا اور اِس میں ایک پتھر بھی نہیں لگایا گیا، آج رمک تک نیا روڈ بنایا جارہا ہے اور ان شاء اللّٰہ اگلے دور میں دو رویہ روڈ بنائيں گے انڈس ہاٸے وے کو کراچی کا نیا سفر آپ کا شروع کراٸیں گے (قاٸد جمعیت زندہ باد کے نعرے) ۔
جو سی پیک آج پھر شروع ہورہا ہے سگو تک اُس کا پہلا سیکشن ہے، درابن تک اُس کا دوسرا سیکشن ہے ہم نے درابن سے موسی زٸی، چوھدوان، کڑی شموزٸی اور رمک تک انڈس ہاٸے وے کے ساتھ اُس کو ملا دیا ہے اور ان شاء اللّٰہ اِس منصوبے پر کام شروع کیا جاٸے گا ۔
ہم نے آج یارک انٹرچینج سے براہ راست ٹانک کی سڑک کا افتتاح کردیا ہے اور ان شاء اللہ اِس سی پیک کو ہم لکی مروت کے ارسلا وانڈے سے لے کر راستے میں کرک کی تحصیل اور اُس سے اگے بنوں جو لنک روڈ ہے تین اضلاع کو ان شاء اللہ العزیز سی پیک کے ساتھ ملایا جاٸے گا، دریاٸے کُرم پر پُل ڈالا جاٸے گا اور لکی مروت کا ہیڈ کوارٹر اور جو کرم پار علاقہ جسے کہتے ہے ایک دوسرے سے براہ راست وابستہ ہو جاٸیں گے، پورے خطے پر ہماری نظر ہے اور میں آپ کو ایک اور بات بتادوں سی پیک صرف سڑک کا نام نہیں ہے یہ تجارتی شاہراہ ہے اکنامک کوریڈور ہے اِس اقتصادی راستے کے ساتھ یہاں پر ایک انڈسٹریل ایریا بنے گا جہاں ہزاروں ایکڑ پر مشتمل ایک نیا شہر آباد ہوگا جس میں انڈسٹریاں ہوں گی، انڈسٹری کے تمام لوازمات وہاں ہوں گے، بجلی پہنچاٸے جاٸے گی اور اِس وقت آپ کے صوبے کی جو بجلی ہے اور جس کا ٹرانسمیشن لاٸن ہے وہ صرف سترہ سو میگا واٹ بجلی اٹھانے کے قابل ہے اُس سے زیادہ بجلی یہ نہیں اٹھا سکتا ہم سی پیک کے ذریعے سے اور چین کی تعاون سے سترہ سو میگا واٹ کو ان شاء اللہ سترہ ہزار میگا واٹ تک پہنچا کر ایک نٸی ٹرانسمیشن لاٸن کے ذریعے سے اِس پورے علاقے کو اور اِس کے ساتھ جو انڈسٹریل ایریا بنے گی اُن کے کارخانوں کو بجلی مہیا کرے گی اور صرف بجلی ہی نہیں اِن کو گیس بھی مہیا کیا جاٸے گا، بہت بڑی تعداد میں ان شاء اللہ العزیز یہ ترقی ہوگی ۔
دوسرا ہم بنوں میں بھی ایک انڈسٹریل ایریا بنانا چاہتے ہیں تاکہ یہاں سے پیداواری قوت بڑھے اور یہاں سے تجارت باہر کی دنیا کے ساتھ ہوسکے اور میں آج آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ صرف زمینی راستہ نہیں ہے کہ ہم زمینی راستے سے گوادر تک کا سفر کریں گے یا اِدھر سے کاشغر تک کا سفر کریں گے ہم بنوں ڈیرہ اسماعیل خان کے بیچ میں ڈیرہ اسماعیل خان ریجنل کارگو اٸیرپورٹ بنائيں گے جو آپ کے ہوائی تجارت کو وسطی ایشیا تک اور مشرقی وسطی تک بڑھاٸے گا ۔
میں نے ایک لمبا زمانہ ہوگیا بیس باٸیس سال پہلے جب ابھی میری داڑھی کالی تھی تو میں آپ سے کہتا تھا کہ میں ڈی آٸی خان کو عالمی تجارتی جنکشن بناوں گا میری داڑھی تو سفید ہوگٸی لیکن میں نے آپ کو دکھا دیا کہ میری بات سچی تھی (نعرہ تکبیر اللہ اکبر کی نعرے) ۔

میرے محترم دوستو ! آج آپ جس باٸی پاس کا افتتاح کرچکے ہیں دوبارہ اِس کو ازسر نو تعمیر کرنے کا یہ صرف مفتی محمود چوک میں ختم نہیں ہوگا اِس سے اگے یہ چشمے روڈ تک جاٸے گا اور قریشی موڑ سے متصل ہو جاٸے گا ۔
ہماری جو نہر ہے میں واپڈا کو خاص طور پر جھنجوڑنا چاہتا ہوں ایک تو سیلاب نے ہمیں تباہ کیا، ایک دوبارہ اُس کی تعمیر کی سست روی نے ہمارے پانی کی صلاحيت کو کمزور کردیا اور نہر اِس وقت غیر ضروری مٹی سے بھرا پڑا ہے اِس کی صفائی ہوگی اور صرف ہمارا چشمہ راٸٹ بنک کینال ہی پورا پانی آپ کو نہیں ہم لیفٹ کینال کے ذریعے بھی مذید پانی ہم حاصل کریں گے، اگر ہمیں اپنے ہی سرزمین کے وسائل مہیا ہو جاٸے جس کے لیے میں کام کررہا ہوں چاٸنہ سے بھی میری گفتگو ہورہی ہے، حکومت پاکستان کے ساتھ بھی میری بات چیت ہورہی ہے تاکہ ہم اِس دامان کے بارہ لاکھ ایکڑ زمین کو جو بارانی ہے اِس کو ہم نہری بناسکے اپنے وسائل سے جو ہمیں مہیا ہے لیکن پیسے کی کمی کی وجہ سے ہم وہ وسائل استعمال نہیں کر پارہے ہیں ۔
 ان شاء اللہ ٹانک زام بھی بنے گا، درابن زام بھی بنے گا، نواب حیدر زام بھی بنے گا، چوھدوان زام بھی بنے گا، لیفٹ کینال بھی اٸے گا اور اِس پورے خطے کو شاداب کیا جاٸے گا اور ایسی سرزمین بنائی جاٸے گی کہ صرف آپ ہی نہیں بلکہ پورا ملک اناج کے لحاظ سے، پیداواری لحاظ سے خودکفیل بھی ہوگا اور ہم اپنی پیداوار کو باہر دنیا بھیجیں گے باہر دنیا سے بھیک نہیں مانگیں گے ۔

میرے محترم دوستو ! یہ وہ ساری صورتحال ہے کہ جس کی بنیاد پر میں نے یہاں آپ سے کہا کہ بجلی کی تو پوری قوت بڑھاٸی جارہی ہے ہم نے آپ کو یارک والا بڑا گریڈ سٹیشن دکھایا جس پر انہوں نے اپنی تختیاں چڑھا دی، عبدالخیل گریڈ سٹیشن کا افتتاح ہوا اور اِس طرح بجلی کی کھپت بڑھاٸی جاٸے گی تاکہ لوگ بجلی کے حوالے سے شکایت نہ کرے لیکن ایک بات آپ سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ بجلی پیدا کرنا اُس پر خرچے اتے ہیں ناں تو واپڈا والے اگر آپ سے کہہ دے کہ بل بھی ادا کیا کرو تو مہربانی کرکے آپ بھی بِل ادا کرنا، بجلی نہیں ہے لوگ شکایت کررہے ہیں بھٸی کیوں نہیں ہے آپ نے بِل ادا نہیں کیا تو بیچتے ہیں تو آپ سے بھی درخواست یہی ہے کہ بل ادا کیا کریں، آپ بل ادا کریں گے جاٸز بل ہوگا اور اگر واپڈا زیادتی کرے گا یہاں پر چیف انجینٸر صاحب بیٹھے ہوٸے ہیں میں اُن سے واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ لوگوں پر اضافی بل نہیں اٸیں گے اور اگر اٸے تو یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ اُس کو ادا کرے ۔

تو میرے محترم دوستو ! آپ ان شاء اللہ مطمئن رہے ہماری شناخت یہی ہے اجتماعی کام کرنا، اجتماعی کام میں لوگوں کو روزگار کے مواقع ملتے ہیں ہمارا نظریہ یہ ہے کہ بجائے میرے دروازے پر لوگ قطاروں میں کھڑے ہو اور اپنے روزگار کی بھیک مانگے نہیں بلکہ روزگار کے حوالے سے ہمیں لوگوں کو خودکفیل کرنا چاہیے تاکہ اُن کی عزت نفس محفوظ رہے اور وہ علاقے میں روزگار کے مواقع تلاش کرسکے، یہاں کی زراعت بہتر ہو، یہاں کی انڈسٹری بہتر ہو اور ان شاء اللہ العزیز یہ سفر اب جاری رہے گا اور آج جو افتتحات ہوٸے ہیں تو ان شاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا، میں آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور مل جل کر اگے بڑھنا ہے اور ایک قدم ہوکر شانہ بشانہ اگے چلنا ہے ۔
اللّٰہ تعالیٰ ہمارا حامی و ناصر ہو، اُسی کی مدد سے سب کچھ ہوسکتا ہے اللّٰہ پاک سے مدد مانگے اور اللّٰہ ہمارے مستقبل کو روشن فرمائے ۔

وَأٰخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔
ضبط تحریر: #سہیل_سہراب
ممبر ٹیم جے یو آئی سوات
#teamjuiswat 

0/Post a Comment/Comments