قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں سانحہ باجوڑ کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو تحریری صورت میں یکم اگست 2023

قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں سانحہ باجوڑ کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو 

یکم اگست 2023


بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم

باجوڑ حادثہ بڑا ہی دلخراش واقعہ ہے، بڑا ہی اندوہناک واقعہ ہے، جس میں اس وقت تک 60 کے قریب ہمارے کارکن شہید ہو چکے ہیں، 100، 200 کے درمیان زخمی ہیں، میں زخمیوں کی عیادت کے لیے ہسپتال آیا، سی ایم ایچ میں بھی گیا، ہمارے پرائم منسٹر صاحب، آرمی چیف دونوں وہاں مریضوں سے ملے، ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، ہمدردی کا اظہار کیا، بڑے ملے جلے جذبات ہیں میرے، کہ جن کو تسلی دینے کے لیے میں آیا تھا وہ آج مجھے تسلی دے رہے تھے😭! میں ان کے حوصلے کو سلام کرتا ہوں۔ 

ان شاءاللہ یہ حالات کا ایک جبر ہے اور بہت بڑا، تاریخ کا ایک سیاہ واقعہ ہے، لیکن آزمائشیں ہیں، قوموں پہ آتی ہیں، جماعتوں پہ آتی ہیں، ہمارے ساتھیوں نے بڑے حوصلے کے ساتھ اس آزمائش کا مقابلہ کیا ہے، اس حادثے کے باوجود ان کے حوصلے بہت بلند ہیں اور میں ان کے حوصلوں کو سلام کرتا ہوں بلکہ مجھے انہوں نے حوصلے دیے کہ آپ بے فکر رہے اور کوئی ہمارے لیے آپ فکر مند نہ رہیں، ہم شفایاب ہوں گے ان شاءاللہ اور پھر نیک مقاصد کے لیے اپنا جدوجہد جاری رکھیں گے۔

 اللہ تعالیٰ شہداء کو اعلیٰ مقام نصیب فرمائے آمین اللہ تعالیٰ زخمیوں کو شفایاب فرمائے، ان کے خاندانوں کو اللہ تعالیٰ اس غم کو برداشت کرنے کی توفیق دے اور انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔

 بہرحال آزمائش کی اس گھڑی میں پوری قوم کا بھی شکر گزار ہوں، بیرون ملک بہت سے تنظیموں کی طرف سے، حکومتوں کی طرف سے جو اس واقعے پر، حتیٰ کہ اقوام متحدہ کی سطح پر بھی اس واقعے کی مذمت کی گئی ہے، میں سب کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمارے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

صحافی کو جواب: جنہوں نے ٹارگٹ کیا ہے انہوں نے ذمہ داری بھی قبول کی ہے، لیکن یہ ہم ان کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ جمیعت علماء اسلام پاکستان میں علماء کرام کا سب سے بڑا فورم ہے، تمام دینی مدارس، ان کے علماء، اساتذہ کرام سب کے سب اس روش کو خلاف شریعت کہتے ہیں، اسلحے کی اس جنگ کو پاکستان میں غیر شرعی قرار دیتے ہیں اور کچھ لوگوں کو کوئی حق حاصل نہیں ہے کہ وہ ایک مسلمان کا خون بہائے، بے گناہ مسلمانوں کا خون بہانا، نبی علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ پوری دنیا کی تباہی اللہ کے لیے آسان ہے لیکن اللہ پر ایک مومن کا قتل بہت بھاری ہے۔

صحافی کو جواب: دیکھیے یہ اب میرے خیال میں ایک قومی سانحہ ہے، ہمیں اس پر کوئی سکورنگ نہیں کرنی چاہیے، کسی بھی پارٹی کے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے، ہوئے ہیں، ہم نے ان کے ساتھ ہمدردیوں کا اظہار کیا ہے، ہم سیاسی عمل پہ یقین رکھتے ہیں اور سیاسی جدوجہد پہ یقین رکھتے ہیں، ان شاءاللہ سیاسی حکومت کے ساتھ، برداشت کے ساتھ، تحمل کے ساتھ، دلیل کی بنیاد پر یہ جنگ ہم جیتیں گے اور جو لوگ دہشت پھیلا رہے ہیں، بے گناہ مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں اور اس پر فخر کر رہے ہیں، ان کے لیے شرم کا باعث ہونا چاہیے، ان کو یہ معلوم نہیں کہ ہم کس قدر گمراہ ہیں، گمراہی کی انتہا کو پہنچ چکے ہیں یہ لوگ اور سمجھتے ہیں کہ ہم شاید دین کی اور اسلام کی خدمت کر رہے ہیں۔

صحافی کو جواب: میں حضرت کسی قسم کا رد عمل نہیں دونگا، میں اس حوالے سے کسی کو فریق نہیں بناؤں گا، ہر ایک اپنے عمل کا خود جواب دہ ہیں اور ان کی اپنی سیاسی تربیت ہیں، جیسے تربیت ہوگی، جیسا ظرف ہوگا، اس طرح کا مظروف ہوگا، تو میں اس حوالے سے آج کسی قسم کا کوئی رد عمل نہیں دونگا۔ ہم نے برداشت کیے ہیں، پہلے بھی برداشت کیے ہیں، آگے بھی ہم برداشت کریں گے، ہم تحمل والے لوگ ہیں اور ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جمیعت علمائے اسلام نہ اپنا نظریہ چھوڑے گی اور نہ اس نظریے کے لیے ہمارا جو عمل کرنے کا رویہ ہے اس رویہ کو چھوڑے گی، ہم برداشت کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور اب بھی ہم نے اپنے کارکنوں کو یہی پیغام دیا ہے کہ آزمائشیں ہیں آجاتی ہیں، لیکن آزمائشوں پر ہمیں آپے سے باہر نہیں جانا، ہم نے دہشتگرد کا جواب دہشت گردی کے انداز میں نہیں دینا۔ ان شاءاللہ العزیز ہماری سیاسی عمل، ہماری نیت، ہمارا اخلاص، ہماری جدوجہد، وہ ان کو فنا کر دے گی ان شاءاللہ اور ان کا خاتمہ کرے گی۔

صحافی کو جواب: یکھیں ابھی کوئی ایسی بات نہیں آئی ہے کہ الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے، اس وقت تو ہم بروقت اسمبلی چھوڑ رہے ہیں، حکومت چھوڑ رہے ہیں، پھر نگران حکومت بنے گی لیکن یہ ہے کہ نگران حکومت ہے، اس کے بعد دیکھیں کیا کرتی ہے، کیا نہیں کرتی یہ ان کا مسئلہ ہو گا، ہم بروقت چھوڑ رہے ہیں اور ان شاءاللہ ہماری کوشش یہ ہوگی کہ الیکشن بروقت ہو۔ 


ضبط تحریر: #محمدریاض 

ممبر ٹیم جے یو آئی سوات

#TeamJuiSwat

0/Post a Comment/Comments