قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے پر رد عمل


قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے پر رد عمل

بسم الله الرحمٰن الرحیم۔ نحمدہ و نصلی علی رسوله الکریم

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس جناب فائز عیسی صاحب نے ایک قادیانی کے خلاف درج مقدمہ پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے قادیانیوں کو اپنے مذہب کی تبلیغ کی اجازت دی ہے، ان کا یہ فیصلہ شریعت اور آئین اور قانون کے خلاف ہے اس سے متصادم ہے اور ہم اس فیصلے کو علی الاعلان مسترد کرتے ہیں، یہ فیصلہ مغرب کی خواہشات کے تابع صادر کیا گیا ہے اور قرآن کریم کے جو حوالے اس میں پیش کیے گئے ہیں وہ غلط بھی ہیں، بد دیانتی پر بھی مبنی ہے اور ان حوالوں کی جو معنی اور مفہوم تفاسیر میں متعین ہیں اور ان کا جو شان نزول ہے اس سے یہ حوالے کوئی مطابقت نہیں رکھتے، عقلی لحاظ سے بھی دانشور اس کو مسترد کرتے ہیں، لہٰذا سب سے پہلے جمیعت علمائے اسلام پورے ملک کے طول و عرض میں آئمہ و خطباء سے اپیل کرتی ہے کہ وہ جمعہ کے روز اپنے خطبوں میں سپریم کورٹ کی اس فیصلے کے خلاف آواز بلند کریں، ختم نبوت کے عقیدے کے تحفظ کے لیے بھرپور آواز اٹھائیں اور شدید الفاظ میں سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو مسترد بھی کریں، اس کی مذمت بھی کریں۔

میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ فوری طور پر اپنا فرض منصبی ادا کرتے ہوئے تمام مذہبی جماعتوں، علماء کرام اور دانشوروں سے رابطہ کریں آئینی ماہرین سے رابطہ کریں اور اگلے کسی اقدام کا وہ فیصلہ کریں تاکہ اس معاملے کو ہم منطقی انجام تک پہنچائیں، عوام کی تائید کے ساتھ، عوام کی مکمل موافقت کے ساتھ، پبلک کو ہم نے اس حوالے سے آگاہ کرنا ہے اور ان کو اس فیصلے کے خلاف متحد کرنا ہے، ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے ہم نے، ان شاءاللہ العزیز اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی جو ہے وہ اس وقت ملک اور قوم اس کا متحمل نہیں ہو سکے گی۔ ہم اپنے آئینی اور قانونی وکلاء کو بھی رابطے میں لے رہے ہیں وہ اس کے قانون آئینی پہلوؤں کا جائزہ لے کر جب نظرثانی کی درخواست دے گی تو جمعیت علمائے اسلام اس مقدمے میں فریق بنے گی اور ہم قانونی محاذ پر بھی، عدالتی محاذ پر بھی، عوامی محاذ پر بھی اور ہر محاذ پر اس فیصلے کو مسترد بھی کریں گے اور اس رجحان کا مقابلہ کریں گے، اس حوالے سے ہمیں آگے بڑھنا ہے یہ پیغام ہے پورے ملک کے لیے قوم کے لیے اپنے کارکنوں کے لیے دینی ذہن رکھنے والوں کے لیے کہ وہ ختم نبوت کے عقیدے کے تحفظ کے لیے میدان میں اترے۔

واٰخر دعوانا ان الحمدلله رب العالمین

ضبط تحریر: #محمدریاض

ممبر ٹیم جے یو آئی سوات

#TeamJuiSwat


Maulana Fazal ur Rehman Video Message 21 feb 2024

قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے پر رد عمل

Posted by Maulana Fazl ur Rehman on Wednesday, February 21, 2024


0/Post a Comment/Comments