ہنگامی ٹکرز سندھ اسمبلی کے پہلے اجلاس پر جمعیت علماء اسلام اور جی ڈی اے کا احتجاجی پلان

ہنگامی ٹکرز جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ

سندھ اسمبلی کے پہلے اجلاس پر جمعیت علماء اسلام اور جی ڈی اے کا احتجاجی پلان 

صوبہ بھر کے تیس اضلاع سے کراچی پہنچنے کیلئے جے یوآئی کارکنان کو قیادت کی کال کا انتظار 

اگر احتجاج کا اعلان ہوا تو لاکھوں کارکنان سندھ اسمبلی کا رخ کریں گے ۔ جے یوآئی سندھ 

سندھ اسمبلی کے پہلے اجلاس سے قبل دھرنا کا پلان فائنل ہوچکا ہے ۔ سمیع سواتی

جی ڈی اے جے یوآئی اور اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں علامہ راشد سومرو کی شرکت 

اپنے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف ہر حد تک جائیں گے ۔ علامہ راشد سومرو

ماضی میں ہمارے کارکن مینڈیٹ کی چوری پر تین بار اسلام آباد جاچکے ہیں ۔ علامہ راشد سومرو

ہمارے حوصلے بلند ہیں وڈیرہ شاہی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کی تحریک شروع کردی ۔ سیکریٹری جنرل جے یوآئی سندھ 

 جمعیت علماء اسلام سندھ پر جعلی تسلط کسی صورت بھی قبول نہیں کرے گی۔ علامہ راشد سومرو

ہم آرہے ہیں سندھ پر اقتدار کے خواب دیکھنے والے نوشتہ دیوار پڑھ لیں ۔ علامہ راشد سومرو

ہمارا مطالبہ واضح ہے کہ تمام حلقوں کے فارم 45 پر نتائج جاری کئے جائیں ۔ سمیع سواتی

سندھ کے ہر حلقے میں لاکھوں جعلی ووٹ بھگتائے گئے ہیں ۔ ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات جے یوآئی سندھ

الیکشن کمیشن کو دھاندلی کے بعد درمیان سے اتنی آسانی سے نکلنے نہیں دیں گے ۔ سمیع سواتی

الیکشن کمیشن کو ہمارے چوری شدہ ووٹ سامنے لانے ہوں گے۔ سمیع سواتی

سندھ کے عوام اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنا جانتے ہیں ، سمیع سواتی

اگر ووٹ کا تحفظ نہیں کرسکے تو سیاسی میدان میں کیوں کھڑے ہوں گے ۔ سمیع سواتی 

الیکشن کمیشن 10 فیصد حلقوں کے نشان چیک کرلے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا ۔ جے یوآئی سندھ 

جاری کردہ: میڈیا سیل جے یوآئی سندھ



0/Post a Comment/Comments