سینیٹر مولانا عطاء الرحمن صاحب کا حالیہ انتخابات کے حوالے سے کارکنوں کو ہدایات
تمام کارکنوں کو عرض کرنا چاہتا ہوں کہ اگلے دن انتخابات کا دن ہے اسمیں بحیثیت کارکن اور ذمدار کے آپ پر دہری ذمداری عائد ہوتی ہے
آپ نے بروقت پولنگ سٹیشن پہنچنا ہے اور گھر سے نکلنے سے قبل دو رکعت نفل اداء کریں اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے ہوئے جائیں
الحمدللہ گزشتہ ماضی قریب کے حالات میں جماعت کو عوامی سطح پر جو پزیرائی ملی ہے اس میں جماعت کا ووٹ بینک زیادہ ہوا ہے جبکہ بلدیاتی انتخابات میں آپ اسکا مشاہدہ کر چکے ہیں۔ آپ کی کوشش ہونی چاہیے کہ جماعتی امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ ووٹ پڑیں لہذا آپ نے الیکشن کے دن تحمل برداشت کا مظاہرہ کرنا ہے
مخالف لوگوں کی کوشش ہوگی کہ آپ کے ووٹ کم سے کم کاسٹ ہو سکیں جس کے لیے کس قسم کی لڑائی جھگڑا اور فساد سے اپنے آپ کو بچانا ہے
پولنگ کا وقت ختم ہونے سے قبل تمام ووٹرز کو پولینگ سٹیشن کے احاطے میں لے آئیں تاکہ انکا ووٹ پول کرا سکیں۔ اس کے بعد گنتی کا مرحلہ شروع ہوگا پولینگ ایجنٹ کی ذمداریوں میں اضافے کا وقت ہو چکا ہوگا۔ تمام پولنگ ایجنٹ چاق چوبند ہو جائیں۔ کسی بھی صورت حال میں پولنگ سٹیشن کو نہ چھوڑیں جب تک فارم 45 پر تمام ایجنٹوں اور پریزائیڈنگ افسر کے دستخط نہ کرالیں۔ اسکے بعد فارم 45 اپنے متعلقہ آفس پہنچائیں اور ذمہ دار ساتھی کے حوالے کر دیں
سینیٹر مولانا عطاء الرحمن
صوبائی امیر جمعیتہ علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا
ایک تبصرہ شائع کریں