ہمارے امیدواروں کو ہراساں کرنا بند نہ کیا گیا تو صوبے بھر میں احتجاج کی کال دیں گے۔ حافظ نصیر احمد احرار
ہمارے کارکنوں اور امیدواروں کو نقصان پہنچا تو ذمہ داری الیکشن کمیشن پر ہوگی۔ حافظ نصیر احمد احرار
الیکشن کمیشن اور ادارے ہمارے امیدواروں کو تحفظ فراہم کریں۔ سیکرٹری جنرل جے یو آئی پنجاب
انتظامیہ ہمارے امیدواروں کو حبس بے جا میں رکھ کر الیکشن سے باہر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ حافظ نصیر احمد احرار
لاہور ( )پرامن انتقال اقتدار آئین کا تقاضا ہے جس کے لیے انتخابی عمل کا انعقاد ہورہا ہے، باجوڑ اور بلوچستان میں امیدوار کے قتل اور حادثات کی مذمت کرتے ہیں، امن و امان الیکشن عمل کا لازمی تقاضا ہے ان خیالات کا اظہار جمعیۃ علماء اسلام پنجاب کے سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار نے حافظ غضنفر عزیز اور حافظ اشرف گجر کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور وڈیرے ہمارے امیدواروں کر ہراساں کر رہے ہیں انتظامیہ ہمارے امیدواروں کو حبس بے جا میں رکھ کر الیکشن سے باہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، الیکشن کمیشن اور ادارے ہمارے امیدواروں کو تحفظ فراہم کریں ادارے، پولیس اور سی ٹی ڈی فریق کا کردار ادا کرنا بند کریں اور سب کو برابر تحفظ فراہم کریں، اگر امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی تو اس کے ذمہ دار ادارے ہوں گے، ہمارے کارکنوں اور امیدواروں کو نقصان پہنچا تو ذمہ داری الیکشن کمیشن پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدواروں کے فلیکس اور بینرز پھاڑے جارہے ہیں، تشہیری مہم کو ناکام بنایا جارہا ہے سیکیورٹی ادارے اس تمام صورتحال کا نوٹس لیں ورنہ ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں، اور اگر اس روش کو نہ روکا گیا تو ہم پنجاب بھر میں احتجاج کی کال دیں گے اور سڑکوں کو بند کردیں گے، انہوں نے کہا کہ بعض جماعتوں کے حق میں ادارے استعمال ہورہے ہیں یہ روش قانونی اور آئینی طور پر غلط ہے، ہمارا کوئی امیدوار صوبہ بھر میں کسی دوسری جماعت کے حق میں دستبردار نہیں ہوگا، تمام جماعتوں کو انتخابات میں یکساں مواقع مہیا کئے جائیں، تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر اپنا کردار ادا کریں، سیاست میں کوئی لاڈلا بننے کی کوشش نہ کرے اور نہ ہی ادارے کسی کو اپنا لاڈلا بنائیں، مختلف اضلاع سے انتظامیہ کی جانب سے ہمارے امیدواروں کو ہراساں کرنے کی شکایات موصول ہورہی ہیں جو قابل مذمت ہیں، جمعیۃ علماء اسلام پنجاب پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منائے گی, پریس کانفرنس میں حافظ غضنفر عزیز، حافظ اشرف گجر چوہدری عبدالقدیر گجر، حافظ ندیم اسلم نے بھی شرکت کی۔
جاری کردہ
حافظ غضنفر عزیز
ترجمان جے یو آئی پنجاب
ایک تبصرہ شائع کریں