جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں پر گوٹھ کلری کٹپر سکھر میں پرتشدد حملوں، کارکنان کو زدوکوب کرنے کے خلاف کندھرا تھانے کے سامنے احتجاج
پولیس کی طرف سے حملہ آوروں کی عدم گرفتاری کے خلاف آج کندھرا تھانے پر جے یو آئی ضلع سکھر کے امیر مولانا محمد صالح انڈھڑ کی قیادت میں دھرنا دیا گیا۔ جےیوآئی
پولیس جانبداری کا مظاہرہ بندکرے پولیس کب تک وڈیروں کی چوکیدار بنے رہے گی۔ جے یو آئی سندھ
ہمارے کارکنان پر جبر و تشدد سید اویس قادر شاہ کے ایماء پر ہوا جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
جمعیتہ کے کارکنوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں کسی قیمت پر بھی برداشت نہیں کریں گے۔
وڈیرے سیاسی میدان میں شکست کے بعد اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔
ہم دھونس دھاندلیوں کے باوجود جیت چکے ہیں عوامی غیض و غضب وڈیرہ شاہی کو بہا لے جائے گا۔
اگر وڈیرے چاہتے ہیں کہ رواداری ختم ہو تو پھر ہم بھی وڈیروں کے خلاف ردعمل کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
پولیس کے جانبدارانہ رویئے کے خلاف جمعیتہ علماء اسلام کے کارکنان کے نعرے
احتجاج کا نوٹس لینے میں تاخیر کی گئی تو احتجاج کا دائرہ بڑھائیں گے۔ مولانا محمد صالح اندھڑ کا خطاب
احتجاجی مظاہرے سے جے یو آئی رہنماؤں حافظ عبد الحمید مہر، قاری عبدالغفار سومرو و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
جاری کردہ: میڈیا سیل جے یو آئی سندھ
ایک تبصرہ شائع کریں