وفد میں جناب محمد اسلم غوری، مولانا عبدالکریم عابد، علامہ ناصر محمود سومرو، قاری محمد عثمان، مولانا محمد غیاث سید حماد اللہ شاہ شریک
2 مئی کراچی مزار قائد پر ہونے والے جلسے کی سیکیورٹی اور انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
سندھ میں امن امان، اسٹریٹ کرائم اور ڈاکو راج پر جے یو آئی وفد نے آئی جی سندھ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا
شکار پور سے جے یو آئی کے سالار ثناءاللہ سومرو، گھوٹکی سے جے یو آئی کا کارکن نعمان علی اور پنو عاقل سکھر سے غلام حیدر کو اغواء کرنے پر علامہ راشد محمود سومرو کا سخت احتجاج اور فوری بازیاب کرانے کا مطالبہ
رات سکھر مین ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہید ہونے والے جے یو آئی کے کارکن شاہنواز چوہان کے قاتل فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ
آئی جی جناب غلام نبی میمن نے ایک ہفتے کے اندر اندر جے یو آئی کے مغوی کارکنان کو بازیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی
دو مئی کے جلسہ کے حوالہ سے قانونی طور پر عمل کرنے کی یقین دھانی
جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمن صاحب کل کراچی پہنچ رہے ہیں
پرسون مزار قائد جے یو آئی کے زیر اھتمام ملین مارچ ہوگا جس سے جے یو آئی کے مرکزی قائد مولانا فضل الرحمن صاحب سمیت دیگر قائدین خطاب کرین گے
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت جے یو آئی سندھ
ایک تبصرہ شائع کریں