پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی رہائش گاہ پر تقریب میں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی شرکت
سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی اور معزز وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں، مولانا فضل الرحمان
معزز سعودی سفیر استاد نواف بن سعید المالکی کے اس بابرکت تقریب کے انعقاد پر شکر گزار ہیں،مولانا فضل الرحمان
پاکستانی علماء نے مسلمانوں کی بیداری میں نمایاں ترین کردار ادا کیا ہے، مولانا فضل الرحمان
پاکستان کے ایوان بالا اور ایوان زیریں میں علماء کی نمائندگی موجود ہے جو بغیر کسی تفریق کے تمام طبقات اور مکاتب فکر کی آواز ہے، مولانا فضل الرحمان
پاکستانی علماء کی زیر نگرانی دسیوں ہزار مدارس مسلک اعتدال اور سلف صالحین کے منھج کے مطابق کام کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمان
پاکستانی علماء کا مملکت عربیہ سعودیہ کے ساتھ قدیم روحانی اور برادرانہ تعلق ہے، مولانا فضل الرحمان
ہمارے فلسطینی بھائی جس وحشیانہ صہیونی بربریت کا سامنا کررہے ہیں اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، مولانا فضل الرحمان
صہیونی اسرائیل کو عالمی قوتوں کی سرپرستی حاصل ہے جہاں انسانی حقوق کو پامال کرکے بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کو قتل کیا جارہا ہے، مولانا فضل الرحمان
فلسطینی صورتحال ہم سے وحدت کا تقاضا کررہی ہے اور پوری امت مسلمہ اس سلسلے میں مملکت سعودیہ کی طرف دیکھ رہی ہے، مولانا فضل الرحمان
ہم اللہ تعالیٰ سے آپ کی صحت و عافیت اور تمام مسلمانوں کے امن و اطمینان کے لیے دعا گو ہیں، مولانا فضل الرحمان
جاری کردہ:
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
ایک تبصرہ شائع کریں