گلشن معمار میں جے یو آئی رہنماء سمیع الحق سواتی کی رہائش گاہ اور جامعہ صدیقیہ کا دورہ
جمہوریت اسکرپٹ کا نام ہے، موجودہ حکمران اس کے کردار ہیں: مولانا فضل الرحمن کی گفتگو
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیۃ علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ان دنوں نجی دورے پر کراچی میں موجود ہیں ، مولانا فضل الرحمن نے پیر منگل کے روز جے ڈی اے سربراہ پیر صاحب پگاڑا سے ان کی رہائش گاہ کنگری ہاؤس میں ملاقات کی اور 2024 کے عام انتخابات میں بدترین دھاندلی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے احتجاجی تحریک کو مزید آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا، دریں اثناء مولانا فضل الرحمن نے گلشن معمار کا درہ کیا جہاں مولانا منظور مینگل کی دعوت پر ان کے ادارے جامعہ صدیقیہ میں عشائیے کے بعد طلباء سے خطاب کیا، بعد ازاں مولانا فضل الرحمن پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ جے یو آئی رہنماء سمیع الحق سواتی کی رہائش گاہ گئے، جہاں پر ڈاکٹر نصیر الدین سواتی کی قیادت میں کارکنان نے مولانا فضل الرحمن کا بھرپور استقبال کیا گیا، انہوں نے وہاں پر موجود پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے ملاقات کی، جےیوآئی رہنما مولانا ڈاکٹر نصیر الدین سواتی نے مولانا فضل الرحمن کو عربی جبہ اور دیگر قیمتی تحائف پیش کئے اور ان کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر جمعیۃ علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو، مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری، مفتی ابرار احمد ، قاری محمد عثمان، مولانا ناصر محمود سومرو، مولانا محمد غیاث، مولانا امین اللہ، مفتی حسین احمد آصفی، سید زاہد شاہ، مفتی محمد خالد، شرف الدّین اندھڑ، مولانا عبد القادر سمیت دیگر پارٹی رہنماء اور کارکنان بھی موجود تھے۔
جاری کردہ : میڈیا سیل جے یوآئی سندھ
ایک تبصرہ شائع کریں