مولانا فضل الرحمان کا معروف عالم دین مولانا سید جاوید حسین شاہ کی وفات پر اظہار افسوس


جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا معروف عالم دین مولانا سید جاوید حسین شاہ کی وفات پر اظہار افسوس 

مولانا جاوید حسین شاہ مرحوم کی وفات علمی حلقوں اور مذہبی کارکنوں سمیت عوام کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ مولانا فضل الرحمان

حضرت کی زندگی قرآن وحدیث کی خدمت میں گذری۔ مولانا فضل الرحمان

حضرت مرحوم دینی تحریکوں کے لئے پشتی بان اور سائبان تھے۔ مولانا فضل الرحمان

ذاتی زندگی میں ایک شفیق بزرگوار اور دعاؤں میں یاد رکھنے والے سرپرست سے محروم ہوگیا۔ مولانا فضل الرحمان

اللہ کریم حضرت کی کامل مغفرت فرمائے اور اپنے شایان شان رحم وکرم والا معاملہ فرمائے۔ مولانا فضل الرحمان

دعاء ہے کہ اللہ کریم حضرت کی خدمات جلیلہ کو شرف قبولیت عطاء فرمائے اور تا قیامت صدقہ جاریہ بنائے۔ مولانا فضل الرحمان

حضرت کے اہل خانہ ،متعلقین، منتسبین اور تلامذہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ مولانا فضل الرحمان

اللہ کریم اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ مولانا فضل الرحمان

میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان


0/Post a Comment/Comments