فیصل آباد: مولانا فضل الرحمن کی میڈیا سے گفتگو

 

فیصل آباد: تمام سیاست دانوں کو فکر کرنی ہوگی کہ ہمارے الیکشن متنازعہ ہوتے ہیں، مولانا فضل الرحمن 

فیصل آباد: ملک کا نظام اس وقت خراب ہے، مولانا فضل الرحمن 

فیصل آباد: آئین موجود ہے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہے، مولانا فضل الرحمن 

فیصل آباد: ادارے مسائل کے حل کے لئے موجود ہیں جیسے اٹھارویں ترمیم کے لیے بھی ہم بیٹھے تھے، اب پھر مل بیٹھیں۔ مولانا فضل الرحمن 

فیصل آباد: الیکشن کمیشن تو ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھا دیکھتا رہتا ہے وہ آئین پر عملدرآمد نہیں کرواسکتا۔ مولانا فضل الرحمن 

فیصل آباد: جب آئین پر عمل ہی نہیں ہوگا تو آئین کیوں بنایا پھر، مولانا فضل الرحمن 

فیصل آباد: ہماری سیاست اوپن سیاست ہے ،مولانا فضل الرحمن 

فیصل آباد: ہمارے اداروں کو اپنے دائرہ کار کے اندر جانا ہوگا، مولانا فضل الرحمن

اسٹیبلشمنٹ اب بند گلی میں جاچکی ہے ان کے پاس بھی کوئی راستہ نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمن

پی ٹی آئی کے ساتھ ہمارا سیز فائر ہے جو خوش آئند ہے تاکہ سیاسی قوتوں کے تصادم سے کوئی قوت فائدہ نہ اٹھائے۔ مولانا فضل الرحمن

اگر فوج کو لوگ سیاسی پارٹی سمجھنے لگے تو پھر سب کچھ ہاتھ سے نکل جائے گا۔ مولانا فضل الرحمن

اگر ہم ماضی کی طرح ان کے ساتھ غلط باتوں پر اتفاق کرتے ہیں تو پھر نہ جمہوریت ہوگی نہ ملک ہوگا نہ دفاع ہوگا۔ مولانا فضل الرحمن

ہر طرف سے اسٹیبلشمنٹ کو دھاندلی کا ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے۔ مولانا فضل الرحمن

نو مئی کی ہم نے مذمت کی فوجی تنصیبات پر حملے کی ہم نے بھی مذمت کی۔ مولانا فضل الرحمن

لیکن نو مئی کے بعد یا تو "وہ" تسلیم کریں کہ انہوں نے دھاندلی کی ہے ورنہ پھر اگر انتخاب حقیقی ہے تو قوم نے ان کا نو مئی کا بیانیہ مسترد کردیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن

پیپلز پارٹی حکومت میں نہیں ہے اس کا مطلب ہے کہ ملک میں اس وقت اقلیتی حکومت چل رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمن

ہماری تحریک جاری ہے یکم جون کو مظفرگڑھ میں عوامی اسمبلی منعقد ہوگی۔ مولانا فضل الرحمن

ہماری تحریک کا عوام نے ہماری توقع سے بڑھ کر رسپانس دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن

اداروں کو اپنے دائرہ کار میں واپس جانا ہوگا ورنہ سب کچھ تباہ ہوجائے گا اور کوئی بھی نہیں سنبھال سکے گا۔ مولانا فضل الرحمن

جاری کردہ:

میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان

لائیو فیصل آباد: قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی میڈیا ٹاک

Posted by Maulana Fazl ur Rehman on Monday, May 13, 2024

0/Post a Comment/Comments