اسلام آباد: مولانا فضل الرحمٰن کی اہم پریس کانفرنس


اسلام آباد / مولانا فضل الرحمٰن کی پریس کانفرنس

بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ریاست کی رٹ ختم ہوچکی ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن

عوام مسلح جھتوں کے نرغے میں ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن

سمجھ نہیں آرہا ہے ادارے دہشتگردی کیخلاف جنگ کرر ہے ہیں یا جنگ کے نام پر قدرتی وسائل پر قبضہ کررہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمنٰ

ہم فکر مند ہیں کہ عوام کا اعتماد فوج پر ختم ہورہا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن

فوج گھمنڈ میں ہے کہ ہم جو کررہے ہیں ٹھیک کررہے ہیں مگر خدا جانے کس کیلئے کررہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن

عوام کا فوج پر اعتماد ختم ہوچکا ہے جو تشویش کی بات ہے۔ فضل الرحمٰن

فوج کو طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں مگر ہمیں پتہ ہے وہ ہمیں، سیاست، پارلیمنٹ کو کمزور دیکھنا چاہتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن

فوج ہمیں عوام اور پارلیمنٹ کو اپنے گھر کی لونڈی بنانا چاہتی ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن

ہم نے افغانستان کیساتھ کامیاب مذاکرات کئے تمام معاملات طے کئے، مگر سب کو ختم کیا جارہا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن

افغان بارڈر کے پاس پشتون آباد ہیں مگر چمن میں دیکھ لے 8 ماہ سے کیا ہورہا لوگ گھروں کا سامان بیچ رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن

ریاست روزگار کا انتظام کئے بغیر مطالبات مانے بغیر ان پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ فضل الرحمٰن

انگور اڈا میں بھی یہی صورتحال ہے، ڈیورنڈ لائین ایسی لیکر ہے جس نے گھروں کو تقسیم کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن

وزیرستان سے چمن تک یہی صورتحال ہے کہ گھر تقسم ہے، یہ انگریز کی لیکر ہیں۔ فضل الرحمٰن

چمن میں لوگوں سے روزگار کے مواقع چھین کر پاکستان کے مفاد کا نام دے ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن

اسمگلنگ غریب عوام نہیں آپ کے ناک کے نیچے بیٹھے مگرمچھ کررہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن

تورخم سے باجوڑ تک کیا ہو رہا ہے؟ سوچنا ہوگا مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔ فضل الرحمٰن

ہم سوچتے رہے انتظار کرتے رہے کہ ادارے ہوش کا ناخن لینگے۔ فضل الرحمٰن

معاملہ ختم کرنا ہوگا، تعاون کیلئے ماحول بنانا چاہیے، عوام کے مطالبات ماننے چاہیے۔ فضل الرحمٰن

چاروں صوبوں کے عوام نے عوامی اسمبلیوں کے ذریعے انتخابات کی چوری کو مسترد کردیا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن


0/Post a Comment/Comments