جماعت کو نقصان کس نے پہنچایا؟ قسط نمبر 02، باہمی اختلافات
نقصانات کے حوالے سے آج ہم جس موضوع پر بات کرنے کی جسارت کررہے ہیں وہ باہمی اختلافات ہے۔
کہنے کو تو یہ بات بہت ہی آسان ہے کہ ہم جماعت سے مخلص ہیں ہم میں سے ہر ایک کا یہی دعویٰ ہے اور ہم اپنے اِس دعوے کا ہر جگہ برملا اعلان بھی کرتے رہتے ہیں، لیکن کیا وجہ ہے کہ میں مخلص، آپ مخلص، یہ مخلص، وہ مخلص لیکن پھر بھی جماعت آگے بڑھنے کی بجائے روز بروز پیچھے کی طرف ہی جارہی ہے، کیا اِس سے صاف پتہ نہیں چلتا کہ ہم میں سے ہر کوئی بس زبانی جمع خرچ ہی کررہا ہے، ہم صرف اپنے اپنے مفاد تک ہی مخلص ہے، کہی عہدوں کی لالچ اور خواہش، کہی نام کے شوقین اور کہی جھوٹی تعریفوں کے دلدادہ، اِن سب چیزوں نے بڑوں بڑوں کے پول کھول کر رکھ دیے ہیں اور جماعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔
جماعتیں قربانی دینے سے آگے بڑھتی ہیں، جماعتیں اخلاص سے آگے بڑھتی ہیں، جماعتیں ذاتی پسند و نا پسند کی بنیاد پر نہیں چلتی، جماعتی خدمت صرف عہدوں سے نہیں بلکہ بغیر عہدوں کی بھی ہوسکتی ہے۔
یہ جماعت تبھی ترقی کرسکے گا جب ہم اِس قسم کے فکر سے آزاد ہوکر سوچیں گے، آئیے سب مل کر عہد کریں کہ اپنے اپنے استطاعت کے مطابق بغیر کسی عہدے کے بغیر کسی تعریف کے اِس جماعت کی خدمت کریں گے ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ہم اِس جماعت کو ایک دفعہ پھر پلتا پھولتا دیکھ سکیں گے۔ (جاری)
#سہیل_سہراب ✍️
#teamJUIswat
ایک تبصرہ شائع کریں