جمعیۃ نوجوانان فورم۔ محمد اسامہ پسروری

جمعیۃ نوجوانان فورم

✍🏻 محمد اسامہ پسروری

جمعیۃ علماء کے اکابرین نے ہمیشہ وقت کی نبض پر ہاتھ رکھ کے معاشرے کی بیماری کی تشخیص کر کے بروقت اس کا علاج کیا ہے اور قوم و ملت کی رہنمائی کی ہے۔

آزاد خیالی، بے پردگی و بے حیائی، بے راہ روی، الحاد، میرا جسم میری مرضی اور لبرل ازم جیسی ایمان لیوا برائیاں ہمارے معاشرے میں سرائیت کرتی جارہی ہیں اور ان کا سب سے زیادہ شکار نوجوان ہو رہے ہیں۔ اس وقت ضروت اس بات کی ہے کہ نوجوانوں کو ان برائیوں سے بچانے کی سعی کی جائے۔ اسی سلسلہ میں جمعیۃ علماء اسلام نے نوجوانوں کے لئے ایک شعبہ جمعیۃ نوجوانان فورم کے نام سے تشکیل دیا ہے۔

 جمعیۃ نوجوانان فورم کوئی جماعت نہیں ہے بلکہ جمعیۃ علماء اسلام کا ایک شعبہ ہے۔ جس کا کام نوجوانوں کو مذکورہ بالا برائیوں سے بچانا اور ان کو اپنی تاریخ (اسلامی و پاک وہند) سے روشناس کروا کر اکابرین جمعیۃ کے ساتھ جوڑنا ہے تاکہ نوجوان معاشرے میں قوم و ملت کی ترقی کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کر کے دنیا و آخرت میں سروخرو ہوں۔

جمعیتہ نوجوانان فورم جے یو آئی کے نوجوانوں کا ایک ایسا فورم ھے جس کا مقصد نوجوانوں میں اسلامی نظریہ شعلہ سلگانا ہے جس سے نوجوان علماء کے دست و بازو بنے اور علماء حق کی رہنمائی و قیادت میں اپنی جسموں کے ساتھ ساتھ وطن عزیز میں اسلامی نظام کو نافذ کریں۔

یاد رکھو! یہ دور صرف نعرے بازی کا نہیں بلکہ علم بصیرت اور عملی اقدامات کا ہے اگر کسی قوم کے نوجوان باشعور ہوں تو کوئی طاقت ان کے نظریے کو شکست نہیں دے سکتی ہمیں جذبات سے زیادہ حکمت تدبر اور دلیل کے ساتھ اپنا راستہ بنانا ہے۔

یہ تاریخ کا اٹل اصول ہے کہ کامیابی انہی کو نصیب ہوتی ہے جو مشکلات کے طوفان میں بھی اپنے نظریے پر ڈٹے رہتے ہیں۔ ہمارے لیے اسلاف کا راستہ مشعل راہ ہے جہاں مصلحت کی نہیں بلکہ حق پر استقامت اور قربانی کی روایت موجود ہے ہمیں دنیاوی مفادات کے بجائے دین قوم اور وطن کی بقا کے لیے کھڑا ہونا ہے کیونکہ یہی جمعیۃ علماء اسلام کی پہچان ہے۔

جمعیۃ نوجوانان فورم جے یو آئی کے نوجوانوں پر مشتمل جے یو آئی کا ایک ایسا شعبہ ہے جو کسی وقتی مصلحت یا عارضی شہرت کے پیچھے نہیں بلکہ ایک ایسے نصب العین کے ساتھ جُڑا ھوا ہے جو امت کی رہنمائی، حق کی بالادستی اور پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ سے عبارت ہے ہمیں ہر میدان میں اپنے نظریے کا جھنڈا بلند کرنا ہے چاہے وہ تعلیم کا میدان ہو سیاست کا ہو یا سماجی خدمت کا۔

یہ سفر آسان نہیں مگر تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ ہر بڑی تبدیلی نوجوانوں کی استقامت اور بے خوف جدوجہد سے ہی آتی ہے آج فیصلہ ہمیں کرنا ہے کہ ہم محض تماشائی بن کر دیکھیں گے یا نظریے کے حقیقی محافظ بن کر تاریخ کا حصہ بنیں گے۔  

آؤ! اس قافلے کا حصہ بنو اور اپنے نظریے کے تحفظ کے لیے کمر بستہ ہو جاؤ کیونکہ یہی راستہ عزت غیرت اور کامیابی کا ہے۔



3/Post a Comment/Comments

  1. جمعیت کے نوجوان فورم یہ وقت تقاضا ہے انشاء اللہ ہم اس فورم کے اعراض ومقاصد پورا کرنے کے لیے دن رات کوشش کرینگے

    جواب دیںحذف کریں
  2. میں اس ایپ پر اپنی تحریریں شائع کروانا چاھتا ھوں انیس الرحمن قاسمی چاچڑ ڈپٹی ترجمان و سیکرٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام ضلع رحیم یار خان

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. اس وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیجیے اور اپنی تحاریر بھیجا کرے
      03355443323

      حذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں