سکھر( ) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ نے چھ اپریل کو سکھر بیراج ، گڈو بیراج ، لاڑکانہ ، نوشہروفیروز ، جام شورو ، کوٹری بیراج ، سندھ بچاؤ، دریا بچاؤ کے عنوان سے مظاہرے و دھرنوں کا اعلان کر دیا یہ اعلان گذشتہ روز جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے سکھر پریس کلب میں جے یو آئی رہنماؤں مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجوی ، مولانا محمد صالح انڈھڑ ، مفتی سعود افضل ہالیجوی ، حافظ عبدالحمید مہر ، قاری لیاقت علی مغل ، مولانا امان اللہ سکھر وی ، اسامہ محمود ہالیجوی ، قاری نصر اللہ سکھر وی و دیگر علماء کرام کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا علامہ راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے ، دن دہاڑے لوگوں سے لوٹ مار کی جارہی ہے ، قتل و غارت عام ہو چکی ہے ، سندھ میں نا تھمنے والا خونی سلسلہ شروع ہو گیا ہے ،سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں اقلیتی برادری کے نوجوانوں کو قتل کیا جارہا ہے ، شہری خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں ، عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے پر ہمیں حراساں کیا جارہا ہے کہ اپنی سرگرمیاں محدود رکھیں آپ پر حملے ہو سکتے ہیں،سندھ میں امن کے قیام کیلئے سب سے بڑا امن مارچ جمعیت علماء اسلام نے ہی نکالا ، کچے میں ڈاکوؤں سے ہم نے بات چیت کی ہماری شکایات کے باوجود حکومت ٹس سے مس ہونے کا نام نہیں لیتی ، ہمارے قائد مولانا فضل الرحمن کے بیانات پر حکومتی رد عمل سمجھ سے بالا تر ہے ، جمعیت علماء کے کارکنان و علماء کرام اغواء ہیں حکومت سندھ کے وزراء اور پولیس افسران سے اس بارے میں گفتگو کی لیکن افسوس ابتک کچھ نہیں ہو سکا ہے اور ہماری عوامی تحریک کو سکورننگ بتاتے ہیں ، علامہ راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ سندھ پر اور سندھ دریا پر سب سے پہلا حق سندھیوں کا ہے اور یہ سندھیوں کی ملکیت ہے اور آئینی طور پر غیر قانونی تھا اور اب یہ شرعی طور پر غیر قانونی ہو گیا سندھ کو بنجر کرنے کی گھناؤنی سازش کی جارہی ہے ، کارپوریٹ فارمنگ کر کے سندھ کے حقوق کے تقدس پامال کئے جارہے ہیں اگر سندھ کیساتھ زیادتیوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو ہم خاموش نہیں بیٹھے گے ، سکھر شہر دریائے سندھ کے کنارے آباد ہے لیکن یہاں کی عوام صاف پینے کے پانی کیلئے ترس رہی ہے ہم سندھ کے حقوق کیلئے ہر پلٹ فارم پر آواز بلند کرینگے شرکاء پریس کانفرنس نے تمام سیاسی ، سماجی ، مذہبی و سول سوسائٹی کے نمائندگان سے اپیل کی ہے اپنے اختلاف بھول کر سندھ دریائے کے مسائل پر یکجا ہو کر آواز بلند کریں ، علامہ راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ افواج پاکستان نے ملک کی سلامتی و خوشحالی و بقاء کیلئے جس قدر قربانیاں پیش کی ہے ان کی مثال رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیگی ، نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک بحرانوں کا شکار ہے ،انڈیا ہمارا دشمن تھا اور ہمیشہ رہے گا ، ملک کی اندرونی صورتحال کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سندھ کی باشعور عوام سے اپیل کی ہے وہ جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام چھ اپریل کو سکھر بیراج ، گڈو بیراج ، لاڑکانہ ، نوشہروفیروز ، جام شورو ، کوٹری بیراج ، سندھ بچاؤ، دریا بچاؤ کے عنوان سے مظاہرے و دھرنوں میں بھرپور شرکت کریں۔
میڈیا سیل جے یوآئی سندھ
ایک تبصرہ شائع کریں