مولانا راشد محمود سومرو کی سجاول میں پریس کانفرس


سجاول: جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو کی سجاول میں پریس کانفرس 

سجاول: سندھ کے وسائل، جزائر دائو پر ہیں، اب دریا پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔ مولانا راشد محمود سومرو

سجاول: دریائے سندھ پر نئے کینال کسی صورت قبول نہیں ہیں۔ مولانا راشد محمود سومرو

سجاول: کالاباغ ڈیم پر فتویٰ دیا تھا، کینالز کے خلاف بھی فتویٰ مرتب ہورہا ہے۔ مولانا راشد محمود سومرو

سجاول: 14 مارچ دریاؤں کے عالمی دن پر صوبہ سندھ میں جمع نماز کے بعد کینالز کے خلاف احتجاج ہوں گے۔ مولانا راشد محمود سومرو

سجاول: رمضان کے بعد گلی گلی اور محلوں محلوں میں سندھو بچاو اور سندھو بچاو عنوان کے تحت احتجاج ہوگا۔ مولانا راشد محمود سومرو

سجاول: 6 اپریل کو سندھ بھر میں میں دریائے سندھ کے پلوں پر احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ مولانا راشد محمود سومرو

سجاول: صوبے مضبوط ہوں گے تو وفاق مضبوط ہوگا۔ مولانا راشد محمود سومرو

سجاول: سندھ کی عوام کو ان کے دریا پر قبضہ کرکے باغی نہ بنائیں۔ مولانا راشد محمود سومرو

سجاول: اگر دریا کا میٹھا پانی سمندر میں نہ گیا تو ٹھٹہ، بدین صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے۔ مولانا راشد محمود سومرو

سجاول: ملک کے فیصلے بند کمروں میں نہیں کیے جائیں۔ مولانا راشد محمود سومرو

سجاول: سکھر اور لاڑکانہ میں مردے نہلانے کے لئے پانی موجود نہیں۔ راشد محمود سومرو

سجاول: ملک اس وقت دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے۔ مولانا راشد محمود سومرو

سجاول: ہمارے حکمران امریکہ کے غلام ہیں،مولانا راشد محمود سومرو

سجاول: ملک کو جب تک خودمختاری نہیں دی جاتی، اور عوامی رائے کا احترام نہیں کیا جائے گا ملک ترقی نہیں کرے گا۔ مولانا راشد محمود سومرو

سجاول: ملک کے فیصلے ملک کے اندر ہونے چاہئیں۔ مولانا راشد محمود سومرو

سجاول: پاکستان میں عالمی اداروں کی سازشوں کو بند کیا جائے، مولانا راشد محمود سومرو 

سجاول: بلوچستان ٹرین واقعے میں اگر بیرونی ہاتھ ملوث ہیں تو انہیں بے نقاب کیا جائے۔ مولانا راشد محمود سومرو

سجاول: ہمیں پی ٹی آئی سے سیریس تحفظات ہیں وہ دور ہونے چاہئیں۔ راشد محمود سومرو

جاری کردہ : میڈیا سیل جمعیۃ علماء اسلام صوبہ سندھ


0/Post a Comment/Comments