جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخوا کے مجلس عاملہ کے اجلاس کی کارروائی


جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخوا کے مجلس عاملہ کے اجلاس کی کارروائی

جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے مجلس عاملہ کا اجلاس 16 اپریل 2025 کو مفتی محمود مرکز پشاور میں صوبائی امیر سینٹر مولانا عطاء الرحمٰن کی صدارت میں منعقد ہوا۔ مولانا عبد الحسیب حقانی کی تلاوت کے بعد صوبائی ناظم عمومی مولانا عطاء الحق درویش نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔ شرکاء اجلاس نے امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال، مائنز اینڈ منرل ایکٹ 2025، غزہ میں اسرائیلی بربریت درندگی اور خون اشامی کی صورتحال پر امت مسلمہ کے عالمی لیڈروں کی خاموشی اور بے حسی پر اظہار افسوس کے ساتھ غزہ اور فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

ایجنڈے پر تفصیلی بحث کے بعد درج ذیل اہم فیصلے کئے گئے۔

(1) 11 مئی بروز اتوار پشاور میں "شہدائے غزہ کانفرنس" کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔

2) 4,3,2 مئی کی تربیتی کنونشن کو مؤخر کر دیا گیا۔ اور شہدائے غزہ کانفرنس کو ہر طرح سے کامیاب بنانے کے لئے صوبائی مجلس عاملہ کے ممبران کے لئے ڈویژنل وائز دورے کا درج ذیل شیڈول تیار کیا گیا۔

ڈیرہ ڈویژن: ہفتہ 26 اپریل کو ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کا مشترکہ اجلاس ڈیرہ اسماعیل خان میں ہوگا۔

بنوں ڈویژن: اتوار 27 اپریل کو بنوں، لکی مروت اور کرک کا مشترکہ اجلاس بنوں میں منعقد ہوگا۔

کوہاٹ ڈویژن: پیر 28 اپریل کو کوہاٹ اور ہنگو کا اجلاس کوہاٹ میں منعقد ہوگا۔

ملاکنڈ ڈویژن: منگل 29 اپریل کو دیر اپر ، دیر لوئیر ، چترال اپر لوئیر ، ملاکنڈ، سوات اور بونیر کا اجلاس چکدرہ میں منعقد ہوگا۔ 

ہزارہ ڈویژن: بدھ 30 اپریل ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، تورغر ، بٹگرام، شانگلہ ، اپر کوہستان، لوئر کوہستان، اور پالس کوہستان کا اجلاس مانسہرہ میں منعقد ہوگا۔

مردان ڈویژن: جمعرات یکم مئی مردان ، صوابی اور نوشہرہ کا اجلاس مردان میں منعقد ہوگا۔ 

پشاور ڈویژن: ہفتہ 3 مئی کو پشاور اور چارسدہ کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوگا۔

یاد رہے تمام اجلاسات دو پہر 2 بجے منعقد ہوا کرینگے۔

ان تمام اجلاسات میں ضلعی مجلس شوریٰ اراکین، تحصیل، این سی وی سی امراء نظماء سابق امیدواران اسمبلی و بلدیات شریک ہونگے جس کی باقاعدہ حاضری لی جائیگی۔

(3) مجلس عاملہ کے فیصلہ کے مطابق ضلعی جماعتیں اس سلسلہ میں NC اور VC کی سطح پر مبلغ دس ہزار روپے چندہ وصول کر کے دوران دورہ صوبائی جماعت کو حوالہ کرینگے۔

(4) مرکزی مجلس عمومی کے اجلاس میں شرکت کے لئے اجتماعی صورت میں جانے کی ہدایت کی گئی۔

(5) مجلس عاملہ نے اضلاع کی تنظیموں کو ہدایت جاری کر دی کہ وہ صوبائی قائدین کے دورے کے بعد تحصیل، یونین اور ویلیج کونسلوں کی سطح تک دورے کریں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شہدائے غزہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں تاکہ کانفرنس ہر لحاظ سے کامیاب، تاریخی اور فقید المثال بنائی جاسکے۔

(مولانا) عطاء الحق درویش

جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا


0/Post a Comment/Comments