تحریک التواء: خیبرپختونخواہ کے گاؤں تیراہ اکاخیل ضلع خیبر کے ایک گھر پر جیٹ طیاروں سے بمباری

تحریک التواء

میں سینیٹر مولانا عطاء الرحمن سینیٹ آف پاکستان کے قوائد و ضوابط 85 کے تحت اس ایوان میں مندرجہ ذیل تحریک التواء پیش کرتا ہوں جس کے تحت اس فوری اور انتہائی اہمیت کے عوامی مسئلے پر ایوان کی کا روائی روک کر بحث کی جائے۔

خیبرپختونخواہ کے گاؤں تیراہ اکاخیل ضلع خیبر کے ایک گھر پر صرف دہشت گردوں کی موجودگی کے شک میں مورخہ 23 ستمبر 2025 کو رات 2 بجے جیٹ طیاروں سے شدید بمباری کی گئی ہے۔ اس بمباری کے نتیجے میں ایک گھر کے وہ معصوم بچے، 6 خواتین اور 4 نوجوان شہید کر دیئے گئے۔ جبکہ ایک اور گھر کے 2 افراد شہید کر دیئے گئے۔ (کل شہید 21 افراد)۔

میری اطلاعات کے مطابق یہ بالکل معصوم شہری تھے نہ ہی یہ لوگ دہشت گرد تھے اور نہ ان کا دہشت گردوں سے بلواسطہ یا بلا واسطہ کوئی تعلق تھا۔

لہذا التماس ہے کہ اس ایوان کی معمول کی کاروائی روک کر اس اہم مسئلے پر بحث کی جائے۔


0/Post a Comment/Comments