
مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا اسلام آباد پریس کلب میں صحافیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
3 اکتوبر 2025
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ۔ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَىٰ رَسُولِهِ الْكَرِيمِ۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے عہدیداران، اراکین، میرے صحافی بھائیوں! آج یہاں ہمارا آپ کی خدمت میں آنا کل جو ایک افسوسناک واقعہ ہوا ہے اور یہاں پر پریس کلب کے اندر صحافیوں کے اوپر پولیس گردی کا مظاہرہ کیا گیا ہے، میں شدید الفاظ میں اس واقعے کی مذمت کرتا ہوں اور پوری صحافی برادری کے ساتھ اور پریس کلب کے اور ان کے اراکین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔
ظاہر ہے ہر چار دیواری کا ایک تقدس ہوتا ہے۔ صحافی امن پسند لوگ ہیں اور وہ اپنا دائرہ کار جانتے ہیں اور اس کو سمجھتے ہیں اور اس حوالے سے وہ اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ صحافی کوئی باہر فیلڈ میں نہیں تھے کہ شکایت کی جا سکے کہ انہوں نے گھر سے باہر جا کر کسی کے خلاف تجاوز کیا یا قانون ہاتھ میں لیا بلکہ اپنی حویلی میں موجود ہوتے ہوئے پولیس آئی اور یہاں تشدد کیا، صحافیوں کو مارا پیٹا اور یہ سب کچھ قانون سے بالاتر کیا گیا ہے۔ ظاہر ہے کہ اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور آپ حضرات کا جو احتجاج ہے ہماری نظر میں وہ بجا طور پر حق بجانب ہے اور ماضی کی طرح آج بھی ہم اس مرحلے میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے اور اس ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کو اللہ پاک یقینی بنا دے۔
ضبط تحریر: #محمدریاض
ممبر ٹیم جےیوآئی سوات
#teamJUIswat
ایک تبصرہ شائع کریں