مولانا سید قمر کی مثالی قیادت اور سوات سوشل میڈیا کنونشن کی تاریخی کامیابی تحریر: ہلال احمد دانش

امیرِ محترم مولانا سید قمر کی مثالی قیادت اور سوات سوشل میڈیا کنونشن کی تاریخی کامیابی

تحریر: ہلال احمد دانش

سیاست اور تنظیمی معاملات کی دنیا میں عمومی روایت یہی دیکھنے کو ملتی ہے کہ گروہی وابستگیاں، ذاتی پسند و ناپسند اور مفادات اکثر فیصلوں پر اثرانداز ہوجاتے ہیں۔ اکثر مواقع پر اہلیت پسِ منظر میں چلی جاتی ہے، اور تعلقات و ترجیحات کو فوقیت ملتی ہے۔ لیکن اگر کسی جماعت میں کوئی ایسی شخصیت اُبھرتی ہے جو ان فرسودہ روایات کو اپنے ایمان، تقویٰ اور مضبوط اخلاقی اصولوں کے ساتھ دفن کر دے تو وہ بلاشبہ حقیقی قائد کہلانے کی مستحق ہوتی ہے۔ جمعیت علماء اسلام ضلع سوات کے امیر مولانا سید قمر صاحب ایسی ہی روشن، منفرد اور باوقار قیادت کا نام ہیں وہ رہنما جنہوں نے عملی طور پر ثابت کیا کہ جماعتیں افراد کی وابستگی سے نہیں بلکہ ان کی اہلیت، مہارت اور خلوص سے مضبوط ہوتی ہیں۔

مولانا سید قمر صاحب کی شخصیت سادگی، تقویٰ، تدبر، مرنج مرنجی اور بے نفسی کا حسین مجموعہ ہے۔ پروٹوکول سے بے نیاز، نرم خو، وسیع القلب، اتحاد و اتفاق کے پیکر اور بطور شیخ الحدیث والقرآن ان کے علم و روحانیت کا نور ان کی شخصیت کو مزید جلال اور وقار عطا کرتا ہے۔

اہلیت کی بنیاد پر فیصلے، ایک انقلابی روایت

امیرِ محترم نے تنظیمی ذمہ داریوں میں گروہی وابستگی کے بجائے صرف اور صرف صلاحیت کو بنیاد بنایا۔ جس فرد میں قابلیت تھی خواہ وہ ان کے گروپ کا نہ تھا، یا انٹرپارٹی الیکشن میں اُن کا سپورٹر نہیں تھا، اگر وہ کسی ذمہ داری کو بہتر انداز سے نبھانے کی صلاحیت رکھتا تھا، تو مولانا صاحب نے اسے نہ صرف موقع دیا بلکہ مکمل اعتماد کے ساتھ میدان میں اتارا۔ یہی قائدانہ بصیرت کسی جماعت کی اصل قوت بنتی ہے۔

سوات ڈیجیٹل میڈیا کنونشن، دانش مندانہ قیادت کی زندہ مثال

سوشل میڈیا ایک حساس اور مہارتی میدان ہے۔ مولانا سید قمر صاحب نے نہ صرف اس حقیقت کو سمجھا بلکہ اس شعبے کی اہمیت کو بروقت محسوس کرتے ہوئے عملی سطح پر وہ اقدامات کیے جن سے ان کی دوراندیشی اور جدید تقاضوں سے آگاہی پوری طرح سامنے آئی۔ انہوں نے مرکزی ڈیجیٹل میڈیا سیل کے معزز رکن ڈاکٹر امجد علی، صوبائی ممبر محمد اسماعیل سواتی اور ضلعی کوآرڈینیٹر فیاض قادری کو مکمل اختیار دیتے ہوئے یہ ہدف دیا کہ: یہ کنونشن نہ صرف کامیاب ہو بلکہ مثالی ہو۔ اگرچہ محنت سب نے کی، مگر کنونشن کے تمام اخراجات کی ذمہ داری امیرِ محترم نے اپنے سر لی۔ انہوں نے تحصیل در تحصیل طوفانی دورے کیے، کارکنان کی حوصلہ افزائی کی، ضلعی و تحصیلی عاملہ سے مسلسل رابطہ رکھا، اور ہر مرحلے کو ذاتی طور پر مانیٹر کیا۔ نتیجتاً یہ اجتماع ایک منظم، باوقار اور تاریخی پروگرام کی شکل میں سامنے آیا۔

عبدالحمید لالہ، پسِ پردہ مگر فیصلہ کن کردار

کنونشن کی کامیابی کے مرکزی کرداروں کے ساتھ ساتھ ایک ایسی شخصیت بھی مسلسل سرگرم رہی جو سامنے کم مگر عمل میں بہت نمایاں تھی اور وہ ہیں عبدالحمید لالا۔ پی ٹی وی سے طویل وابستگی، صحافتی تجربہ، میڈیا کے اسرار و رموز پر عبور، لالہ نے بیک ڈور منیجمنٹ، اسٹیج اسٹرکچر، فکری و فنی ترتیب، اور مقررین کے موضوعات کے انتخاب میں وہ کردار ادا کیا جس نے اس کنونشن کو مضبوط سمت اور اعلیٰ معیار عطا کیا۔ وہ نہ صرف تجربہ کار میڈیا پروفیشنل ہیں بلکہ قائدِ جمعیت کے سچے فین اور دل سے محبت کرنے والے کارکن بھی ہیں۔ وسائل کی کمی، حالات کی سختی، یا عملی مشکلات لالہ ہمیشہ خلوص اور وفاداری کے ساتھ سرگرم رہے، جو ان کی شخصیت کا اصل تعارف ہے۔

 اعجاز خان، ایک خاموش، مگر مضبوط ستون

ضلعی جنرل سیکرٹری اعجاز خان کا کردار بھی اس کامیابی میں نہایت نمایاں رہا۔ انہوں نے تنظیمی اصولوں، باہمی احترام اور نظم و ضبط کو ہر مرحلے پر مقدم رکھا۔ ان کی حکمت، تعاون اور عملی معاونت اس پروگرام کے استحکام میں ریڑھ کی ہڈی جیسی اہمیت رکھتی ہے۔

 ڈاکٹر امجد علی، مرکزی میڈیا ٹیم کا دماغ اور دل

اعجاز خان کے بعد جس شخصیت نے کنونشن کی فکری بنیاد مضبوط کی، وہ تھے ڈاکٹر امجد علی مرکزی میڈیا ٹیم کے نہایت اہم رکن، جو ڈیجیٹل میڈیا کے عملی و تکنیکی پہلوؤں میں اعلیٰ مہارت رکھتے ہیں۔

ڈیجیٹل ماحول، ڈیٹا کی سائیکالوجی، جدید میڈیا ٹرینڈز اور آن لائن اسٹریٹجی پر ان کی مضبوط گرفت کے باعث انہوں نے اس کنونشن کے لیے ایسے موضوعات منتخب کیے جنہوں نے نہ صرف حصہ لینے والوں کے شعور کو وسعت دی بلکہ کنونشن کے معیار میں چار چاند لگا دیے۔ ان کی پیشگی منصوبہ بندی، پروفیشنلزم اور علمی بصیرت اس اجتماع کی کامیابی کا بنیادی محرک ثابت ہوئی۔

 محمد اسماعیل سواتی، صوبائی ڈیجیٹل میڈیا سیل کا متحرک اور باصلاحیت چہرہ

اس کے بعد محمد اسماعیل سواتی کا کردار بھی نہایت اہم ہے۔ بطور صوبائی ڈیجیٹل میڈیا ممبر، انہوں نے انتظامی سطح پر ٹیم کی بھرپور رہنمائی کی۔ مسئلہ کوئی بھی ہو تکنیکی ضرورت، رابطے کی تنظیم، یا ٹیموں کی ترتیب انہوں نے ہر مرحلے میں غیر معمولی محنت اور ذمہ داری کا ثبوت دیا۔ ان کا جذبہ، فوری فیصلہ سازی، اور عملی شرکت اس کنونشن کو کامیابی کے اعلیٰ مقام تک پہنچانے میں بنیادی کردار رکھتی ہے۔

🌟 پاکستان کی سطح پر پہلا کامیاب سوشل میڈیا کنونشن

نتیجہ یہ ہوا کہ جمعیت علماء اسلام نے پاکستان کی سطح پر پہلا کامیاب سوشل میڈیا کنونشن منعقد کیا جہاں روایتی تقاریر کے بجائے تربیتی لیکچرز، فکری نشستیں اور عملی رہنمائی فراہم کی گئی۔ یہ اجتماع ڈیجیٹل میدان میں منظم جدوجہد کی بنیاد ثابت ہوا۔ یہ سب کچھ اس وقت ممکن ہوا جب قیادت سچی، مخلص، اہل، دیانتدار اور صاحبِ بصیرت ہو۔

مولانا سید قمر صاحب کی قیادت اس حقیقت کی روشن مثال ہے کہ جب رہبر اہل ہو تو قافلہ کبھی راستہ نہیں بھٹکتا۔

اللہ تعالیٰ امیرِ ضلع مولانا سید قمر صاحب کی عمر، علم اور خدمات میں برکت عطا فرمائے، اور جمعیت علماء اسلام ضلع سوات کو اسی اتحاد، اخلاص اور اہلیت کے ساتھ ترقی عطا فرمائے۔ آمین۔ 

#teamJUIswat


0/Post a Comment/Comments