مولانا فضل الرحمٰن صاحب مدظلہ کا موجودہ صورتحال پر ایوان میں خطاب

قائد جمعیۃ حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب مدظلہ کا موجودہ صورتحال پر ایوان میں خطاب 

03 مارچ 2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب اسپیکر اور آپ کی وساطت سے معزز اراکین ایوان! کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت نے خطاب کیا اور ظاہر ہے کہ دونوں ایوان اب مزید اس پر بحث کریں گے اور اپنی اپنی آراء پیش کریں گے۔ اتفاق بھی ہوگا اختلاف بھی ہوگا، لیکن بین الاقوامی جو منظر نامہ ہے اس وقت، پاک افغان صورتحال، امریکہ اسرائیل اور ایران کی صورتحال، خلیجی ممالک کی صورتحال اور اس پہ پاکستان اب کہاں کھڑا ہے؟ اگر اپ سمجھتے ہیں جناب اسپیکر اور حکومت اور حزب اختلاف بھی سمجھتی ہے کہ یہاں پر بہت گہری اور انتہائی سنجیدہ قسم کی سیکیورٹی صورتحال اور کا اس سے براہ راست رابطہ ہو گیا ہے، واسطہ پڑ گیا ہے۔ ہمارے پاس کہنے کے لیے بہت کچھ ہے، بہت سے پہلوؤں ہیں اور ہر پہلو پر بات کرنے کے لیے بہت سے سوالات موجود ہیں۔ لیکن ہماری ایک تجویز ہوگی اگر آپ اس سے اتفاق کرتے ہیں کہ ایک اجلاس پارلیمنٹ کا ان کیمرہ ہو جائے اور اس میں ہمیں بڑی وضاحت کے ساتھ بتایا جائے کہ پاکستان کی سٹریٹیجک پوزیشن کیا ہے؟ اس عالمی سینیاریو میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟ آج بھی برادری کے لیے ہمارا پیغام کیا ہے؟ ہمارا کردار کیا ہے؟ اور ظاہر ہے کہ یہ ذمہ داری حکومت کی بھی ہے اور اسٹیبلشمنٹ کی بھی ہے، دفاعی اداروں کی بھی ہے کہ وہ عوام کے ان نمائندوں کو، اس پارلیمنٹ کو بتائیں۔ اگر آپ پبلک نہیں کرنا چاہتے اور حالات اس کے متقاضی ہوں کہ ہم ان کیمرہ بیٹھ کر اس پر گفتگو کریں تو یہ ہماری ایک تجویز ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس کو سنجیدگی سے لیا جائے چاہے آپ یہاں تک سٹیپ بائی سٹیپ پہنچیں، آپ فوراً فیصلہ کریں، یہ پھر ایوان پر چھوڑ دیں، ایوان کا جو سنس بنے گا وہ ان شاءاللہ ہماری بہتر رہنمائی کرے گا۔

بہت شکریہ جی

ضبط تحریر: #سہیل_سہراب

‎ممبر ٹیم جے یو آئی سوات، ممبر مرکزی کونٹنٹ جنریٹرز رائٹرز 

‎#teamJUIswat


0/Post a Comment/Comments