چارسدہ: قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی میڈیا ٹاک
یکم اگست 2022
نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم اما بعد
دیکھیے حکمران اتحاد اِس پر متفق ہیں کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے اور حکومت اپنا وقت پورا کرے گی، اِس لحاظ سے پی ڈی ایم نے بھی جو دو چار روز پہلے اُس کی میٹنگ تھی اُس میں بھی متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا، اور حکمران جماعت جس میں پی ڈی ایم سے باہر جماعتیں بھی شامل ہیں اُن کا بھی متفقہ فیصلہ یہی ہے۔
صحافی کا سوال
مولانا صاحب یہ بتاٸے کہ عمران خان نے پنجاب اسمبلی اور خیبر پختونخواہ اسمبلی سے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف قراردادیں منظور کی ہیں کیا آپ یہ سمجھتے ہے کہ اُن کا یہ اقدام فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے پر اثرانداز ہونے کے لیے ہے۔
قاٸد محترم کا جواب
میں اُس کے بیانیے کو دو ٹکے کی اہمیت بھی نہیں دیتا، اور وہ روز روز کوٸی نہ کوٸی بونگیاں مارتا رہتا ہے، اور آپ اُن کے فیک سوشل میڈیا سے متاثر ہو جاتے ہیں، پھر آپ بھاری بھرکم مجلسوں میں اِس قسم کے سوالات بھی پیدا کردیتے ہیں، میرے خیال میں اُن کی اِس قسم کی باتیں تضادات کا شکار ہیں، یہی الیکشن کمشنر وہ خود لے کر آٸے تھے، ابھی پنجاب میں نتيجہ آیا تو اِس نے اُن کا شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کیا، لیکن جونہی یہ سوال پیدا ہوا کہ فارن فنڈنگ کیس کیوں پڑا ہوا ہے ، اور خاص طور پر جب اُس کے بعد پرسوں یہ جو نٸی خبر فنانشل ٹاٸمز نے دی ہے، اُس کے بعد اُن کا یہ بیان آیا ہے، آپ خود اندازہ لگاٸے کہ یہ کتنا بڑا بلیک میلر ہے، یہ اداروں کو بلیک میل کررہا ہے، اُن سے اختلاف نہیں کررہا، اختلاف کا کوٸی نکتہ اُن کے پاس نہیں ہے، تو جو اصل براٸی ہے جس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہیے وہ اصل براٸی تو خود وہ اور اُس کی پارٹی ہے، تو وہ کس طرح دوسروں کو براٸی کہہ سکتا ہے، ہاں ہوسکتا ہے چھوٹی براٸیاں ہو پر بڑی برائی کو دور کرنا پڑتا ہے۔
صحافی کا سوال
اچھا سر چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کے خلاف بیان دیے جارہے ہیں تو کیا آپ نہیں سمجھتے کہ چیف جسٹس کے خلاف بیانات دینا سپریم کورٹ کی بے توقیری ہے۔
قاٸد محترم کا جواب
نہیں سپریم کورٹ کے فیصلوں پر تبصرہ کیا جاسکتا ہے یہ سپریم کورٹ کے اپنے فیصلے ہیں، لہذا قوم کا ہر آدمی اُن کے فیصلوں پر تبصرہ کرسکتا ہے، اُس کو پسند ناپسند کرسکتا ہے، اُس کو اچھا کہہ سکتا ہے، اُس کو غلط کہہ سکتا ہے، تو یہ چیز جو ہے اِس وقت اُن کو بھی جو خلق خدا کی آواز ہے اُس کو بھی سننا چاہیے، اداروں کے لوگ بھی انسان ہوتے ہیں، وہ انسان سے ماورا کوٸی مخلوق نہیں ہوا کرتے، تو اُن سے جو بڑی بڑی غلطیاں صاف طور پر ہوٸی ہے، دیکھیے کورٹ کیا چیز ہے جب کورٹ کے اوپر یہ سوال پیدا ہو جاٸے کہ وہ فریق ہے، تو کورٹ گٸی، کورٹ کی کوٸی اہمیت نہیں رہی، تو اِس حوالے سے اِس بات پر غور ہونا چاہیے کہ ایک دن آپ کہتے ہیں کہ وہ فل کورٹ نہیں بلاتا اِس لیے کے جج چھٹی پہ ہے، دوسرے دن آپ ججوں کے انتخاب کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلاتے ہیں اور اِس لیے فورا بلاتے ہیں کہ جج نہیں ہے، لیکن پھر جو جج موجود تھے انہوں نے بھی مسترد کردیا۔
صحافی کا سوال
مولانا صاحب ملک کی معاشی صورتحال خراب ہے، ملک کی معشیت روز بروز گرتی جارہی ہے، لوگوں کی نظریں پی ڈی ایم پر تھی، کیوں کہ پی ٹی آٸی کے دور میں مہنگاٸی تھی، لوگوں کو امید تھی کہ معشیت اب بہتر ہو جاٸے گی۔
قاٸد محترم کا جواب
یہ جو معاشی نظام ہے یہ ایسا نہیں ہے کہ آپ نے اِس میز کو اُٹھا کے باہر پھینک دیا اور دوسرے کو یہاں لاکے بٹھا دیا، یہ آپ کو ایک تسلسل کے ساتھ چار سال یا ساڑھے تین سال کی وہ تباہیاں کہ جو معاشی لحاظ سے اِس ملک میں باقاعدہ ایک ایجنڈے اور منصوبہ بندی کے تحت لاٸی گٸی، اور باقاعدہ ایک بین الاقوامی نیٹ ورک اُس کے پیچھے کارفرما تھا کہ کس طرح ملک کی معشیت کو بٹھایا جاٸے، کس طرح سی پیک کو تباہ کیا جاٸے، کس طرح ہمارے گوادر کی بندرگاہ کی جو اہمیت ہے وہ ختم کردی جاٸے، اور اُس میں وہ کامیاب رہا، ایک چیز رہ گٸی تھی سٹیٹ کا ٹوٹ جانا، تو ہم نے ایسے موقعے پر اُس کو گرایا ہے کہ ہم نے سٹیٹ کو بچالیا ہے، اب اُس سٹیٹ کے اندر کے نظام کو، اُن کی براٸیوں کو، اُن کی دلدل کو، اُس کو صاف کرنا، ظاہر ہے ساڑھے تین سالوں کے گند جو ہے پھیلانا کم وقت لیتا ہے لیکن اُس کو صاف کرنا زیادہ وقت لیتا ہے۔
صحافی کا سوال
مولانا صاحب پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں سارے ایک امیدوار کو کھڑا کرے گی، میرا سوال یہ ہے کہ جو قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن ارہے ہیں اُس میں پی ڈی ایم اپنے امیدوار کھڑے کرچکے، تو عوامی نیشنل پارٹی جو صوبے کی ایک بڑی پارٹی ہے اور پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے تو کیا اُن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی یا پی ڈی ایم کے ٹکٹ پر؟
قاٸد محترم کا جواب
جو اِس وقت ضمنی الیکشن آرہا ہے اور جس کے لیے سپیکر صاحب نے دس یا گیارہ سیٹیں خالی کی ہے، اُس کے اوپر اُصولی فیصلہ یہی ہوا ہے کہ جو پارٹی دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں دوسرے نمبر پر تھی اُس کو تمام پارٹیاں سپورٹ کرے گی، اِس اعتبار سے یہ فیصلہ ہوا ہے، اور وہ اناونس کردیا گیا ہے، اُس پر تمام جماعتوں کو ہدایات جاری کردی گٸی ہے۔
بہت بہت شکریہ
ضبط تحریر: #سہیل_سہراب
ممبر ٹیم جے یو آٸی سوات
#teamjuiswat
ماشاءاللہ
جواب دیںحذف کریںایک تبصرہ شائع کریں