جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ سرکولر نمبر 4


جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ سرکولر نمبر 4

تاریخ اجراء : 10 ذی القعدہ 1446ھ بمطابق 08 مئی 2025 ع

جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کی مجلس عاملہ کا اجلاس بتاریخ 07 مئی 2025 ع بمطابق 09 ذی القعدہ 1446ھ کو بروز بدھ کو مولانا امین اللہ صاحب کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ تلاوت کلام پاک مولانا محمد غیاث صاحب کی تلاوت سے اجلاس کا آغاز ہوا۔ اجلاس کی صدارت حضرت مولانا سائیں عبد القیوم ہالیجوی صاحب دامت برکاتہم العالیہ امیر جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ نے فرمائی۔

ایجنڈہ

1۔ شکایات/ درخواستوں کمیٹی کے فیصلوں پر غور و خوض ۔

2۔ ملکی ، علاقائی، سیاسی صور تحال پر غور و خوض

فیصلہ جات

1۔ ضلع شرقی کراچی میں تنظیم اور دوسرے فریق میں صلح کیلئے دو رکنی کمیٹی قائم کی گئی۔ قاری محمد عثمان صاحب اور حاجی عبدالمالک ٹالپور صاحب پر مشتمل کمیٹی فریقین کو بلا کر صلح کروائے گی اور تفصیلات/سفارشات صوبائی عاملہ کو پیش کریں گے۔

2۔ ضلع غربی کراچی: موصول درخواستوں کو خارج کر دیا گیا۔

3۔ ضلع سانگھڑ: تحصیل شہداد پور سے مولانا عبد الہادی صاحب کی درخواست کو کمیٹی کی سفارش کی روشنی میں خارج کر دیا گیا۔

4۔ تحصیل شہداد پور ضلع سانگھڑ: مولانا عبد اللہ چھٹو صاحب ، مولانا عبد الغفور صاحب و دیگر 15 کارکنوں کی بنیادی رکنیت معطل کر دی گئی تھی ان کو بحال کر دیا گیا۔

5۔ تحصیل شہداد پور ضلع سانگھڑ: مولوی عاشق حسین صاحب کو پابند کیا جاتا ہے کہ مولانا عبدالہادی صاحب سے معذرت کریں گے۔

6۔ تحصیل شہداد پور ضلع سانگھڑ: مولوی مجیب الرحمن یونٹ نبی بخش پانچ سال کیلئے تمام عہدوں کیلئے اہل نہیں ہوں گے ، مولا نا اورنگزیب کو ضلعی مجلس عمومی اور حاجی ہدایت اللہ و مولانا عبدالرؤف کو تحصیل کی مجلس عمومی کا ممبر نامزد کیا جاتا ہے۔

7۔ تحصیل سیو هن ضلع جامشورو: جناب شاہ بیگ صاحب کو صوبائی مجلس عمومی سے خارج کر کے حافظ اللہ ڈتو بر ہانی کو صوبائی مجلس عمومی کا میمبر نامزد کیا جاتا ہے۔

8۔ تحصیل سٹی خیر پور ضلع خیر پور: مولانا سعد اللہ سومرو، مولانا عبید اللہ چاچڑ ، مولانا عبدالرزاق چاچڑ سمیت درخواست دہندہ 10 افراد کو سٹی خیر پور کی مجلس عمومی میں شامل کیا جاتا ہے۔

9۔ ضلع حیدرآباد: ضلع سالار عبدالرشید پر ھیار پر الزامات ثابت ہونے کی بنیاد پر اس کو ان کے عہدے سے فارغ کیا جاتا ہے، ضلعی امیر اور ناظم عمومی ضلعی سالار کیلئے کسی دوسرے ساتھی کو فوراً دستور کے مطابق نامزد کریں۔

10۔ ضلع شرقی کراچی: رشید احمد خاکسار، مولانا عبدالوہاب، نصیب حسن زئی، فہیم بانکی، سخاوت حسن زئی سمیت جن 29 افراد کی صوبائی انتخاب نے بنیادی رکنیت ختم کی تھیں ان کو بحال کیا جاتا ہے۔

11۔ ضلع غربی کراچی: یوسی و منگھو پیر ٹاؤن میں ٹاؤن اور ضلع میں ڈاکٹر محمد علی کو رکن مجلس عمومی بنایا جاتا ہے۔ اور دیگر 5 اراکین بھی جو درخواست گزار تھے ان کو بھی بحال کیا جاتا ہے۔

12۔ یوسی 9 منگھو پیر ٹاؤن کراچی کے امیر کی رکنیت سازی ضلع غربی کی یوسی 11 میں ثابت ہوئی ہے، لہذا ان کو یوسی 9 کے امیر کے عہدے سے فارغ کیا جاتا ہے۔

13۔ منگھو پیر ٹاؤن ضلع غربی کراچی کی یو سی 1 سے یوسی 13 تک کے انتخابات کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے، ضلعی جماعت فوراً از سر نو انتخابات کروائے۔

14۔ ضلع شکار پور تحصیل لکھی: سے عبد المومن مہر کی بنیادی رکنیت بحال کی جاتی ہے۔

15۔ صدر مجلس مبلغین صوبہ سندھ مولانا عبد الجبار صاحب ڈویزن وائیز اپنے لیئے معاون اٹھا سکتے ہیں ان کو اجازت دی جاتی ہے۔

16۔ ضلع نوابشاہ کے ضلعی ناظم عمومی کے انتخاب کیلئے صوبائی جماعت کی طرف سے 29 دسمبر 2024 کو ضلعی مجلس عمومی کا اجلاس طلب کیا گیا۔ صوبائی جماعت کی طرف سے ضلعی عمومی کے اجلاس کا مولانا محمود احمد کورائی، مولانا نظام الدین کھوسو، عبدالحئی مری، شاہد حسین جو کھیو، فیاض احمد عباسی، محمد صالح پر ہیار ، قاری وزیر احمد خاصخیلی نے بائیکاٹ کیا۔ لہذا ان کی تمام سطحوں کی مجالس عمومی کی رکنیت معطل کی جاتی ہے اور مولوی احمد حسین جمالی، شاہد حسین جو کھیو، مقبول احمد میمن، نیاز اللہ مستوئی کی درخواستوں کو خارج کیا جاتا ہے۔

17۔ فلسطین کیلئے مالی امداد کے لیے مرکزی جماعت کے حکم کے تحت اضلاع باقاعدہ تحصیل اور یونٹ سطح پر امداد جمع کریں۔ اور اضلاع کو پابند کیا جاتا ہے کہ وہ 15 دن کے اندر اندر فنڈس صوبائی جماعت کے پاس جمع کروائیں۔

18۔ جناب بابر قمر عالم صاحب سابق صدر بزنس فورم سندھ اور جناب عبد الستار جو نیجو صاحب عمر کوٹ سے کو صوبائی مجلس شوری کا با قاعدہ رکن نامزد کیا جاتا ہے۔

19۔ مؤرخہ 14 جوان 2025 ع بمطابق 18 ذی الحجہ 1446ھ بروز ہفتہ جامعہ عثمانیہ پٹھان کالونی نزد اسری یونیورسٹی ہسپتال حیدر آباد میں صوبائی مجلس شوری کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

صوبائی امیر محترم مدظلہ کی دعا سے اجلاس اختتام کو پہنچا۔

دعاگو: راشد خالد محمود سومرو: ناظم عمومی جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ

 

0/Post a Comment/Comments